سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ بارے عدالت نے اہم فیصلہ سُنادیا

 لاہور (ویب ڈیسک)  ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے.لاہور ہائی کورٹ میں متاثرین کی جانب سےجوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا گیاتھا جس پر ایک رکنی کمیشن نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی تھی تاہم پنجاب حکومت نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مہناج القرآن کے مرکزی دفتر کے باہر تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، اس دوران فائرنگ سے خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واپسی پر جیل یاترا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے وارنٹ جاری ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ہونی ہے پہلے وزارت جائے گی پھر وہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں گے، وطن واپسی پر گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس میں 87 کروڑ روپے موجود ہیں۔ یہ رقم لاہور میں دو نجی بینکوں کی برانچوں میں موجود ہے۔ اسحاق ڈار کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں نے اثاثوں تک پہنچنے میں مدد کی۔ نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثوں کی خریدوفروخت سے متعلق خطوط جمعہ کو لکھے گئے۔ یہ بھی معلوم ہواکہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں اربوں روپے کی جائیداد ہے جس میں کوٹھیاں بینکوں میں 87 کروڑ روپے اور زرعی رقبہ شامل ہے۔ اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس میں پیسے ڈالے تو جاسکتے ہیں لیکن نکالے نہیں جا سکتے، جائیداد کی خریدوفروخت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم، منظور کاکا، اویس مظفر ٹپی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، صرف ایک بٹن دبایا جائے گا توباہر گئے وطن واپس آ جائیں گے اور فرفر بولنے لگیں گے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے، انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کے گھر نیب کا چھاپہ پڑا، اب انٹرپول کے ذریعے وفاقی وزیر کو چوہے کی طرح پکڑ کر لایا جائے گا، ن لیگ لندن اور ن لیگ پاکستان میں ہے، پی ایس پ بھی نکلے گی جسے غالباً سعد رفیق لیڈ کرینگے، آنے والے دنوں میں قوم بڑے زبردست مناظر دیکھے گی، خبریں سنے گی اور محظوظ ہوگی۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) کراچی سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی مشیر خزانہ بنایا جا رہا ہے اور خزانہ سے متعلق تمام اہم امور کی ذمہ داری انہیں سونپی جا رہی ہے۔ انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب کیسز کی وجہ سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں اور ان کے بھی لمبے عرصہ تک بیرون ملک قیام کی اطلاعات ہیں۔ نئے بنائے جانے والے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کے بھائی عمران خان کے قریبی ساتھیوں ہوتا ہے۔

لاہور کے 5ہزار ویٹرز کے بلڈٹیسٹ میں سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) آلودہ پانی، مضر صحت دودھ، مردار گوشت کے بعد لاہوریوں کیلئے نئی پریشانی، شہر کے ہوٹلوں پر کام کرنے والا ہر 28واں شخص ہیپاٹائٹس بی، سی ، ٹی بی اور ایڈز کا شکار، شہر میں بیماریوں میں مبتلا ہوٹل ورکر کھانا سرو کرنے لگے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پہلی میڈیکل سکریننگ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جون سے اب تک ہوٹلز اور ریسٹوران ورکرز کی بلڈ سیمپلنگ مہم میں 4572 ہزار ورکرز کے بلڈ ٹیسٹ کئے کیے گئے، رپورٹ میں فوڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے 341 ورکرز ان فٹ نکلے۔ 4231 ورکرز کے ٹیسٹ کلیئر ہوئے۔ 107 ورکرز کو ہیپاٹائٹس بی، 56 کو ہیپاٹائٹس سی،26 ک وٹی بی اور 3 کو ایڈز نکلی جبکہ 69 فوڈ ورکرز ٹائیفائیڈ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ان افراد کے متعلق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی سعید نے کہا ہے صورتحال کافی تشویشناک ہے جس پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب کی رپورٹ منظرعام پر آنے سے قبل فوڈ ورکرز کے میڈیکل ٹیسٹ کبھی فیل نہیں ہوتے تھے۔ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے اشیاءخورونوش بنانے والے لوگوں کا صحت مند ہونا بھی اشد ضروری ہے۔ اگر پنجاب فوڈ اتھارٹی مزید متحرک ہو جائے تو اس سلسلے میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔

بدھ فوج سے بچ جانیوالوں کی بی بی سی سے گفتگو،تہلکہ خیز ،شرمناک ،خوفناک انکشافات

ڈھاکہ، کاکس بازار(خصوصی رپورٹ)برما نے کھلم کھلا اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے چین کی حمایت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برمی حکومت کے ترجمان زاہٹائے نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رخائن میں روہنگیا کے 471 دیہات میں فوجی آپریشن کیا گیا، جس دوران 176 کو مکمل خالی کرا لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 34دیہات جزوی خالی ہوچکے ہیں، جبکہ 45 کو آگ لگائی گئی۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ بنگلہ دیش بھاگ رہے ہیں ان میں مبینہ عسکریت پسند، عورتیں اوربچے شامل ہیں۔ برمی ترجمان کے بیان سے روہنگیا مسلمانوں کو محصور کرنے اور ان کے وحشیانہ قتل عام کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ رخائن میں 25اگست سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں اب تک 3ہزار سے زائد بے گناہ افراد شہید کئے جاچکے ہیں، جبکہ لاکھوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیاگیا ہے۔ عالمی تنظیموں کے مطابق برمی فوج اور بودھ دہشت گرد دیہات کو آگ لگانے ، مسلمانوں کو زندہ جلانے، سرقلم کرنے اور خواتین سے زیادتی میں ملوث ہے۔ ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کو ملک سے نکالا جارہا ہے۔ دوسری جانب برمی سرکاری اخبار گلوبل نیو لائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے مبینہ باغیوں کے خلاف فوجی ایکشن کی حمایت کردی ہے۔ اخبار کے مطابق چینی سفیر نے رخائن کی صورتحال کو برما کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے حکام کو بتایا کہ چین روہنگیا باغیوں کے خلاف برمی فوج کی کارروائی اور آپریشن سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دریں اثناءبرما سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والیے روہنگیا خواتین کا کہنا ہے کہ فوج نے ان کی بے حرمتی کی ہے۔ وہ تو اپنی جان بچانے میں کامیاب رہیں، لیکن بے شمار خواتین کو بے حرمتی کے بعد زندہ جلادیاگیا۔ بی بی سی کے مطابق بنگلہ دیش میں ڈاکٹروں کا کہناہے کہ بہت ساری روہنگیا خواتین انتہائی خوفزدہ ہیں اور شرم کی وجہ سے علاج سے بھی کترا رہی ہیں۔ اکھیا سے سرحد عبور کرکے کاکس بازار پہنچنے والی ہاجرہ بیگم نے بتایا برمی فوج نے ان کے گھروں کا محاصرہ کیا، جو لوگ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے اور بچ گئے، جو نہیں بھاگ سکے وہ مرچکے ہیں۔ بے حرمتی کے بعد وہ خود کو بچانے میں کامیاب رہی، لیکن وہاں بہت ساری لڑکیاں ہیں، جن کو جلادیاگیا۔ بے حرمتی کا شکار ایک اور خاتون ریحانہ بیگم نے نومولود بچے کے ساتھ سرحد پارکی۔ اس کی 15سالہ بیٹی لاپتہ ہے۔ ریحانہ کو خدشہ ہے کہ اس کی بیٹی کو برمی فوجیوں نے اغوا کرلیا ہوگا۔ روہنگیا پناہ گزین محمد الیاس کے مطابق اس کے سامنے برمی فوجیوں نے ایک خاتون کی بے حرمتی کی، جس کے بعد اسے اور اس کے بچے کو زندہ جلادیاگیا۔ اس نے خواتین کی 5 سوختہ لاشیں دیکھیں۔ کوکس بازار میں بنگلہ دیشی ڈاکٹر اور کئی بین الاقوامی تنظیمیں روہنگیا خواتین اور بچوں کو طبی امداد فراہم کررہی ہیں۔ اکھیا میں بنگلہ دیشی ڈاکٹر مصباح الدین احمد نے بتایا کہ ان کے سامنے بے حرمتی کے 18کیسز آئے، لیکن ان کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے اگر متاثرہ خواتین کی نشاندہی اور طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو ان کی صحت پر طویل المدت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔برمی فوجیوں کی سرپرستی میں بودھ انتہاپسندوں نے جیانگ بانگ کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہزاروں مسلمانوں‘ 200 مساجد و مدارس کو شہید کیا۔ 500 افراد فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنے‘ کئی مسلمان زندہ جلائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میانمار کی ریاست اراکان سے نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش کے کتوپالنگ کیمپ پہنچنے والے 63 سالہ عالم دین مولانا دل محمد نے مسلم اکثریتی علاقے جیانگ بانگ میں تباہی کے دل دہلانے والے انکشافات کئے ہیں۔ مولانا دل محمد نے بتایا کہ وہ جیانگ بانگ نامی علاقے کے مکین ہیں اور وہ اسی علاقے کی جامعہ اسلامیہ خدام الاسلام نامی مدرسے میں تدریس سے وابستہ تھے۔ ہمارا علاقہ مکمل طور پر مسلم آبادی پر مشتمل تھا جہاں 10 ہزار گھروں میں پچاس ہزار سے زائد مسلمان آباد تھے۔ 25 اگست کو میانمار کے فوجیوں و بودھ انتہاپسندوں نے فوجی سرپرستی میں آبادی پر حملہ کیا۔ پہلے بھی متعدد بار بدھ مت کے پیروکار آبادی پر حملے کرتے رہے ہیں۔ ہر حملے میں انتہاپسند بدھ کہتے کہ تم بنگلہ دیش سے آئے ہو۔ تمہیں یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں‘ واپس جاکر اپنے ممالک میں رہو۔ جیانگ بانگ نامی علاقے کے مسلمانوں سے لوٹ مار بھی جاری رکھی جاتی۔ 25 اگست کو سرکاری سرپرستی میں کئے گئے حملے میں تمام گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ علاقے میں موجود 300 سے زائد مساجد و مدارس کو بھی جلایا گیا۔ بیشتر شہادتیں مسلمانوں کو زندہ جلانے و ذبح کرنے کے باعث ہوئیں جبکہ پانچ سو سے زائد مسلمان فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ حملے کے وقت لاﺅڈ سپیکر پر مسلمانوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے کہا جاتا رہا۔ ابتدا میں مسلمانوں نے ڈنڈوں و لاٹھیوں سے انتہاپسند بدھوں سے مزاحمت کی کوشش کی جس پر میانمار کی فوج نے شدید فائرنگ شروع کردی۔ برمی فوج کی فائرنگ سے کئی مسلمان موقع پر ہی شہید ہوئے۔ جان بچا کر بھاگنے والی مسلم خواتین اور بچوں کو انتہاپسندوں نے پکڑ کر گھروں میں بند کرکے آگ لگانا شروع کردی۔ اسی طرح سینکڑوں خواتین و بچے ہماری آنکھوں کے سامنے زندہ جلائے گئے۔ ہماری بستی پہاڑی علاقے کے درمیان تھے۔ یہ علاقہ بنگلہ دیشی بارڈر سے قریب واقع ہے‘ ہمیں اپنے علاقوں میں پکے گھر بنانے کی اجازت نہیں تھی۔ پوری آبادی کچے گھروں پر مشتمل تھا جو بانس اور لکڑیوں سے بنائے گئے۔ اراکان سے ہجرت کرنے والوں پر بھی راستے میں مختلف مقامات پر گھات لگا کر بدھ انتہاپسند حملے کرتے رہے۔ لوگوں کو پکڑ کر خواتین و بچوں کے ساتھ ذبح کیاجاتا رہا۔ برمی فوج کی سرپرستی میں شہید کئے جانے والوں کی حتمی تعداد بتانا ممکن نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق صرف جیانگ بانگ کے علاقے میں تین سے چار ہزار مسلمان شہید کئے گئے۔ یہ شہادتیں فائرنگ‘ زندہ جلائے جانے اور ذبح کئے جانے سے ہوئیں۔ شہداءمیں سے بیشتر خواتین و بچے ہیں۔ ان لوگوں کی بہت بڑی تعداد بھی اب تک لاپتہ ہے جو حملے کے بعد محفوظ مقامات پہنچنے کیلئے گھر والوں کو لے کر بارڈر گئے تھے۔ لوگ اپنے پیاروں کو اب بھی ایک سے دوسرے کیمپ میں دیوانہ وار تلاش کررہے ہیں۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ ان کے پیارے بھی کہیں راستے میں ہی شہید نہ کردیئے گئے ہوں۔

ایشوریہ رائے کا رومانوی مناظر عکسبند کرانے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ایشوریہ رائے نے فلم ”فنے خان“ میں کوئی بھی رومانوی منظر عکسبند کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم ”اے دل ہے مشکل میں“ رنبیر کے ساتھ رومانوی مناظر عکسبند کرانے کے بعد ایشوریہ کے سسرال والوں کو یہ مناظر پسند نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے ان کے گھر میں مسائل پیدا ہو گئے تھے۔وہ گھریلو زندگی کو متاثر نہیں کرنا چاہتیں اس لئے انہوں نے کوئی بھی رومانس والا سین کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ہریتھک اور دپیکا پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون فلمساز کرن جوہر کی فلم ”ٹھگ“ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ہریتھک روشن کو فلم نگری میں 17 سال اور دپیکا کو 10 سال ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔دپیکا کی 2007 میں ریلیز ہونے والی کیرئیر کی پہلی فلم ”اوم شانتی اوم“ میں ہریتھک روشن نے مختصر کردار کیا تھا لیکن اب دونوں اداکار پہلی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کے ساتھ فلم ”کک“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب فلمساز کرن جوہر کی فلم ”ٹھگ“ میں انہیں ہریتھک روشن کے مدمقابل کاسٹ کرلیا گیا ہے۔فلم ”ٹھگ“ میں کام کرنے کی تصدیق اداکارہ کے منیجر نے بھی کردی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ فلم ”پد ماوتی“ کے بعد شروع کی جائے گی۔

فلم ” بھومی“ والدین اور اولاد کے رشتے کی کہانی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکار سنجے دت طویل عرصے سے بڑی اسکرین سے غائب ہیں تاہم اب وہ فلم ‘بھومی’ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی اختیار کرنے جارہے ہیں۔اس فلم میں ادیتی را حیدری سنجے دت کی بیٹی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔سنجے دت اس فلم کی تشہیر زور و شور سے کررہے ہیں اور اسی حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم ‘بھومی’ والدین اور اولاد کے آپس میں رشتے کی کہانی ہے۔اداکار نے بتایا کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ایسی ہی فلمیں بنائی جاتی رہی ہیں جو ان کی ثقافت کو بیان کریں۔ جن کی مثال باہو بلی اور دنگل جیسی فلمیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کے دوست ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر سگریٹ یا شراب پئیں۔سنجے نے ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار چھپ کر باتھ روم میں سگریٹ پی تھی تو اچانک میرے والد سنیل دت آ گئے تھے اور مجھے اس حرکت پر ان سے جوتے پڑے تھے۔خیال رہے کہ فلم بھومی کی ہدایات اومنگ کمار دے رہے ہیں، اس فلم کے ٹریلر کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا اور فلم کے ہِٹ ہونے کی بھی امید کی جارہی ہے۔فلم بھومی رواں ماہ 22 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہالی وڈ فلم ”ٹومب ریڈر“ کا نیا ٹریلر شائقین کیلئے جاری

نیویارک (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ فلم ”ٹومب ریڈر“ کی جھلکیاں شائقین کیلئے جاری کر دی گئیں ہیں فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی بتایاگیا ہے کہ 2001ءاور2003ءمیں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی انجلیناجولی کی بلاک بسٹرہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم سیریزلارا کرافٹ ٹومب ریڈرواپسی کےلئے تیار ہے اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ”ٹومب ریڈر“کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیںفلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ہدایتکاررووَر اوٹاﺅنگ کی یہ فلم 2013کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکاری ایلشیاویکینڈر دکھائی دینگی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینئیل و±و، ڈومینک ویسٹ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ ا±ٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب تر پہنچادیتے ہیں۔ایکشن ، ایڈونچر، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی ریلیز ہونے والی دونوں فلموں میں اداکارہ اینجلینا جولی لارا کرافٹ کے روپ میں فلم میں جلوہ گر ہوئیں گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار سے ایک م±ہم ج±و خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

شعیب ملک اہلیہ سے ملاقات کرنے کے لیے دبئی پہنچ گئے

دبئی(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے ملاقات کرنے کے لیے دبئی پہنچ گئے ۔ شعیب ملک 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے باعث اب سری لنکا کیخلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ فرصت کے ان لمحات کا فائدہ اٹھانے کے لیے انہوں نے دبئی کا رخ کیا اور سیر سپاٹے کرتے نظر آئے۔ انہوں سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی ثانیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے لکھا کہ دبئی میں وہ اپنی زوجہ کے ساتھ ہیں۔