گھر پر چھاپہ ،اہلخانہ پریشان

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں نیب لاہور کی ٹیم اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق، نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے وزیر خزانہ کے گھر پر عدالتی سمن دکھائے اور ورانٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے ملازمین نے ورانٹ گرفتاری وصول کر لئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح، دوران سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا تھا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔ عدالت نے وزیر خزانہ کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔

سنی لیون کی حیران کن نئی تصاویر نے سب کو چونکا دیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نےحال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمٹک سرجری نظرآرہی ہے۔

فیشن اورشوبز کی دنیا میں کاسمیٹک سرجری کااستعمال لازم و ملزوم ہوگیا ہے اب ہراداکارہ اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتی ہے، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عائشہ تاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نےاپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہےاور اب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظر آرہی ہیں۔

پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جا تا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظرآئیں گی۔

 
سنی لیون نے ٹوئٹر پر دو تصاویر جاری کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے پروستھیٹک کاعمل کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا۔

 

سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ، ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟ایک اور صارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی۔

وزارت سے مستعفی ،ضمانت قبل از گرفتاری۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی  کے مطابق اسحاق ڈار نے قبل ازگرفتاری لینے کافیصلہ وکلاءسے مشاورت کے بعد کیا ہے ،ضمانت کی درخواست ان کی غیر حاضری میں وکلاءدائر کریں گے ،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اسحاق ڈار وزارت سے مستعفیٰ ہو جائیں گے ۔اسحاق ڈار نے فیصلہ احتساب عدالت کے وارنٹ گرفتار ی جاری ہونے پر کیاہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تو وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالت میں پیش ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار کو سمن موصول ہوگیا تھا؟ جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو سمن موصول ہوگیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے

آرمی چیف نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشت گردوںکی سزائے موت کی توثیق کی ہے جنہیں فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔دہشت گردوں میں شبیر احمد ،عمارا خان ،آفتاب الدین اور طاہر علی شامل ہیں جو کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔سزا پانے والے دہشت گرد 21افراد کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے ۔

پاکستان کے معروف فلمی جوڑے کی راہیں جدا

لاہور(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد خان سے خلع لے لی۔ذرائع کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہرولی حامد سے لاہور کی مقامی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، گزشتہ سماعت میں عدالت نے دونوں فریقین کو صلح کے لیے موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوجائیں۔جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

کرکٹ کرپشن کیس ، خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ کرپشن کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے کرکٹر خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے ، پی سی بی کی جانب سے بکی سے رابطہ کرنے پر پانچ سال پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معلومات ہونے کے باوجود خالد لطیف نے بکی سے رابطہ کیا اور اس رابطے کے بارے میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کو آگاہ بھی نہیں کیا اور انہوں نے دوسرے لڑکوں کو بھی بکی سے ملاقات کیلئے اکسایا۔واضح رہے کہ شرجیل خان کے مقابلے میں خالد لطیف کو ڈھائی سال زیادہ کی سزا دی گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کی سزا کا اطلاق فروری 2017 سے ہوگا۔

شریف خاندان کے وارنٹ گرفتاری بارے اہم ترین خبر

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کےبچوں حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی زبانی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں نیب عدالت کے جج محمد بشیر چوہدری کے سامنے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف شر وع کیے جانے والے تین ریفرنسوں کی سماعت ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالتی سمن کی تعمیل پر کی جانے والی کاروائی کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ جب نیب کے اہلکار ملزمان کے لاہور میں موجودہ پتے پر گئے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور خود ہی نواز شریف اور ان کے بچوں کے سمن وصول کیے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا مذکورہ سکیورٹی اہلکار کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے نفی میں جواب دیا۔اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی چوری چکاری کا نہیں بلکہ فوجداری مقدمہ ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا ضروری ہے۔نامہ نگار کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدالتی سمن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور استدعا کی کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے عدالت کو بتایا کہ میاں نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز کی مستقل رہائش لندن میں ہے اور سمن وہاں بھیجے جائیں۔اس پر عدالت نے نیب حکام کو کہا کہ وہ حسن اور حسین نواز کی لندن کی رہائش گاہوں کا معلوم کر کے سمن وہاں بھیجیں۔آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف اور ان کے بچے کب وطن واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ نیب عدالت نے پاناما کیس کے حوالے سے تین ریفرنسز میں میاں نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز اور ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹین صفدر کو عدالت میں 19 ستمبر کو طلب کیا تھا۔یہ سمن بیرونِ ملک قائم آف شور کمپنیوں کے کیس سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ نیب نے احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل اور لندن فلیٹ کے بارے میں بھی ریفرنس جمع کروائے ہیں۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں عدالت نے نوازشریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے نوازشریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔

گلیوں میں رقص کرنیوالی اداکارہ بارے تہلکہ خیز خبر

ممبئی (خصوصی رپورٹ)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی شہر احمد آباد کی گلیوں میں رقص کیا اور رکشے کی سواری بھی کی۔میڈیاکے مطابق سوناکشی سنہا اپنی فلم کا ایک گیت فلمبند کروانے کیلئے احمد آباد پہنچیں جہاں انہوں نے نئے گیت پر رقص کیا اور رکشے میں بیٹھ کر بھی کئی مناظر عکسبندکروائے۔ سوناکشی کو وہاں پاکر ان کے مداحوں کا رش لگ گیا۔ بعد ازاں سوناکشی نے احمد آباد کی گلیوں میں اپنی فلم کی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں جاری ہونے والے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔جس پر تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کیا ۔ تحریک انصاف کی پٹیشن پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنا تے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا ۔ہائیکورٹ نے عمران خان کو شو کاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔عدالت کے باہر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دن کے لیے بھی ملک سے باہر نہیں بھاگے،عمران خان نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا ہے ۔عمران خان کے خلاف مخصوص میڈیا ٹرائل ختم ہونا چاہیے۔

اب اس شخص کو بھی جیل میں ڈالیں گے

حیدرآباد (بیورورپورٹ) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان الوداع، ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگئی ہے اور تمہاری سیاست بھی ، آصف زرداری تمہارا وقت بھی ختم ہوگیا ہے ، بلاول ، مریم ، حمزہ اور سلمان کا وقت بھی ختم ہوگیا ہے ، میں جب تک زندہ ہوں ان ظالموں کا مقابلہ کرتا رہوں گا ۔ حیدرآباد بائی پاس پر ایک تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آصف زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ کی صرف ایک بیماری زرداری ہے ، اس نے سندھ کاپیسہ لوٹ کر دبئی میں ہوٹلز اور لندن میں محلات خریدے ہیں ، نواز شریف اور زرداری اس ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں اور کوئی دشمن بھی اس ملک کے ساتھ ایسا نہیں کرے گا جیسا ان دونوں نے مل کر کیا ہے ۔ عدالتیں اگر اس طریقے سے صحیح کام کرتی جیسے سپریم کورٹ نے کیا ہے تو زرداری جیل میں ہوتے ۔ زرداری نے اتنی لوٹ مار کی ہے کہ 150ایکڑ سے ایک لاکھ ایکڑ کا مالک بن گی اہے ۔ انھیں پکڑنا والا کوئینہیں ہے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کے نام پر مک مکا کیا گیا ، 30سال پہلے پاکستان برصغیر میں سب سے خوشخال ملک تھا اب بنگلہ دیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے ہیں ، ہم سب سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔ یہ دو خاندان اور ان کے بچے امیر ترین بن گئے ہیں ، ایک تو چلا گیا اب ہم زرداری کے چیچھے جائیں گے اس کو بھی جیل میں ڈالیں گے ۔ عمران خان نے نے دلچسپ انداز میں بلاول کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے کبھی ایک دن کام بھی کیا ہے ، اایک دن کمائی بھی کی ہے کبھی آپ ایک کلومیٹر پیدل بھی چلیں ہیں ، پھر آپ پاکستان پر حکومت کیسے کریں گے ، اس ملک کو ٹھیک کیسے کریں گے ۔ ذولفقار علی بھٹو کے انداز میں ہاتھ ہلانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا ۔ آپ کے نانا بڑے لیڈر تھے انھوں نے سخت محنت کی تھی اور وہ ہر چھوٹے سے چھوٹے شہر گئے تھے ۔ آپ ہمیں بتارہے ہیں کہ پی پی کیا کرے گی ، آپ ہمیں یہ بتائیں کہ پی پی نے سندھ میں کیا کام کئے ہیں ، آپ نے کبھی اپنے والد سے پوچھا کہ انھوں نے اربوں روپے کیسے بنائیں آپ نے کبھی اپنی پھپھی سے پوچھا کہ سندھ میں ہر نوکری کیوں بکتی ہے ، سندھ میں نوکریاں بکتی ہیں اور یہ پیسہ کس کی جیب میں جاتا ہے ۔ 30سال سے آپ پیسہ بنارہے ہیں ، آپ کا پیٹ کب بھرے گا ۔ سندھ میں جو حالات ہیں میں نے کہیں نہیں دیکھے ، میں بار بار سندھ آو¿ں گا ۔ اپنے لوگوں کو کھڑا کروں اور ظالم کا مقابلہ کروں گا ۔ پیپلز پارٹی اور نوازلیگ نے چھ چھ باریاں لی ہیں مگر ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بناسکے ہیں جہاں زرداری ، نوازشریف ، شہباز اور کلثوم نواز کا علاج ہوسکے ۔ یہ اسپتال ہی نہیں بناسکے تو آگے کیا کریں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ پی پی سندھ میں نہیں بنی تھی لاہور میں بنی تھی اسے لاہور کے لوگوں نے اٹھایا تھا این اے 120سے پیپلز پارٹٰ تین مرتبہ جیتی تھی اس بار پی پی کو صرف 1500ووٹ ملے ہیں زرداری نے اتنی بڑی پارٹی کو اتنی چھوٹی پارٹی بنادیا ہے ۔ انھوں نے کہا لاہورمیں نوازشریف اور اس کے بعد مریم نے سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلائی عدلیہ پر سازش کا الزام سرعام لگایا گیا ۔ الیکشن کے دنوں میں مریم نے فوج پرسازش کا لزام لگایا ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا اب واضح ہوگیا ، اب لندن میں دو گاڈ فادر جمع ہوگئے ہیں ، نواز اور الطاف حسین دونو بھائی پاکستانی فوج کے خلاف ٹیلی فونک خطاب کے ذریعے باتیں کریں گے اور اپنے دوست نریندر مودی کی تعریف کریں گے ۔ ان سب ک اوقت ختم ہونے جارہا ہے انھیں اپنے گڑھ میں تیس فیصد ووٹ کم ملے ہیں ، جہاں سارے وزیروں نے زور لگالیا ، سارا عملہ ان کا تھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوﺅں سے عمران خان ہی عوام کو نجات دلا سکتا ہے، نیب نے پورے شریف خاندان کو لپیٹ لیا ہے آج شریف خاندان اپنی بنائی ہوئی نیب عدالت میں پیش نہیں ہوا کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این ایل جی گیس اسکینڈل میں پارٹنر ہے میں مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں اگر ان کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو کرپشن چھوڑ دوں گا، چوہدری نثار گھونگھٹ اتاریں بلاول نہ بنیں، دادو میں جلسی ہوئی تھی اور یہاں جلسہ ہو رہا ہے۔وہ تحریک انصاف سندھ کے زیراہتمام حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس پر ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے سنا ہے ایک جلسی دادو میں ہوئی تھی اور یہاں ایک جلسہ پنڈال میں ہو رہا ہے ایک اسٹیج پر ہے اور ایک باہر ہو رہا ہے اس سے جلسے اور جلسی کا فرق واضع ہے، انہوں نے کہا کہ آج ڈیزل کا ذکر چھوڑ دیں کیونکہ ہم بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں، شیخ رشید نے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے شریف خاندان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا اور کہا کہ وزیراعظم این ایل جی اسکینڈل میں 200 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اگر میں ان کے پارٹنرشپ کو ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے کہا کہ نیب نے پورے شریف خاندان کو لپیٹ لیا ہے اور اب وہ اپنی بنائی ہوئی نیب عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف دبئی میں ملازم ہیں اور کلثوم نواز سعودی عرب کا اقامہ رکھتی ہیں پورے خاندان کے اقامے نکل آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی قومی اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار بلاول نہ بنیں اور گھونگھٹ اتاریں، انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور غریبوں تبدیلی اور انقلاب کی آواز ہوں میں نے ہمیشہ دوستی اور دشمنی نمبر ون سے کی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوتی عوام کو کوئی حق نہیں مل سکتا جس ترقی کی بات کی جا رہی ہے وہ صرف شریف خاندان کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی باتیں سنیں کیا وزیر اس طرح کے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ڈاکو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اسی صورت میں ملک کے حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔