Tag Archives: Pakistan Army

”خاموشی کی اپنی زبان “ یہ اظہار ناراضگی تھا ،بے بسی یا طوفان کا پیش خیمہ

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس پر جملہ کہ ” خاموشی کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے “ سیاسی اور عوامی حلقوں میں موضوع بحث رہا ہے ، سیاسی حلقے اس کے تین مختلف مفہوم نکالتے رہے ، نمبر 1یہ کہ اس کا مطلب ناراضگی کا اظہار ، دوسرا بے بسی کی علامت اور تیسرا مطلب خاموشی کسی طوفان کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کرتا دکھائی دیا ۔

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے :پاک فوج کا دشمنانِ پاکستان کو چوکنا کر دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ہم پر امن ملک ہیں اور کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ مسلط کی گئی تو بھر پور جواب دیں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے اور پچھلی 4 دہائیوں سے افغانستان میں جنگ جاری ہے، پاکستان نے مجاہدین اور امریکا کے ساتھ ملکر سویت یونین کے خلاف جنگ لڑی اور جس طرح نائن الیون کے بعد یہ جنگ ملک میں داخل کی گئی اس کا سب کو علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 50 فیصد سے زائد کا علاقہ ان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے اور اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے اقتصادی مفادات پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں اور آج ہماری سرحدوں پر خطرات منڈلارہے ہیں لیکن دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا اور ان کے خلاف بلاتفریق آپریشن کررہے ہیں جب کہ اس وقت پاکستان میں کسی دہشت گرد تنظیم کامنظم ٹھکانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سرحدوں پرنئی پوسٹیں بنائی ہیں اور ٹی ٹی پی اور داعش کے باعث مغربی سرحد پرفوج رکھنے پرمجبورہیں، 2 لاکھ سے زائد فوج مغربی، ایک لاکھ فوج مشرقی سرحد پرتعینات ہے۔

 

آرمی چیف نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشت گردوںکی سزائے موت کی توثیق کی ہے جنہیں فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔دہشت گردوں میں شبیر احمد ،عمارا خان ،آفتاب الدین اور طاہر علی شامل ہیں جو کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔سزا پانے والے دہشت گرد 21افراد کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے ۔

بھارت کا بزدلانہ وار ….پاک فوج نے بھارتی بندوقیں خاموش کردیں

بھمبر(نیوز ایجنسیاں)جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار باز نہ آئی ، کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر کے علاقے باروہ میں بھارتی افواج نے گزشتہ رات فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ، پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر رات گئے بھمبر سیکٹر کے علاقے باروہ میں بلااشتعال فائرنگ کی ۔ بھارتی افواج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔ پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا ۔ موثر جواب پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ گزشتہ ماہ کے دوران بھارتی فوج نے چندروٹ ، نکیال ، بروہ اور خنجر کے مقامات پر آر پی جی سیون اور آٹو میٹک گرنیڈ لانچر سے بلااشتعال فائرنگ کی جس کامنہ توڑ جواب دیا گیا ۔

چارسدہ میں آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی ….35افراد بار ے اہم خبر

چارسدہ(ویب ڈیسک)چارسدہ میں آپریشن رد الفساد میں امن وامان نافذ کر نیوالے اداروں نے سات افغانیوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا ، مشتبہ افراد سے 14کلاشنکوفیں ، دو کلاکوف اور چار پسٹل برآمد ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ملک میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد میں امن وامان نافذ کرنیوالے اداروں نے چارسدہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس میں سات افغانیوں سمیت35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، مشتبہ افراد کے قبضے سے 14کلاشنکوفیں ، دو کلاکوف اور چار پسٹل بھی برآمد کئے گئے جو کہ پولیس نے قبضے میں لے کر مشتبہ افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی بہادر افواج پر سہرا سج گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شہداءکی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ شہداءنے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاکستان کی بہادر افواج کی مرہون منت ہے‘ اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پیر کو وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ایف سی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہداءکی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہدا نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ وطن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عظیم شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ان کی باقیات ختم کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی بہادر افواج کی مرہون منت ہے۔