شہباز ،نثار میں کیا گفتگو ہوئی؟, دیکھئے خبر

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج، مسلم لیگ(ن) کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثار علی خان سے برطانیہ اور ترکی کے دورے سے واپسی کے بعد دوسری ملاقات ہے، جس میں مسلم لیگ(ن) کے انتخابات کرانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی چوہدری نثار علی خان سے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا جبکہ شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو پر بھی اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی اور پارٹی کے امور کو بہتر انداز میں چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

نواز شریف کی جگہ کون لیگا؟, اہم ترین پشینگوئی

کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی، آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی،نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا،سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔منگل کو منظور وسان نے پیشنگوئی کی کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی۔شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شہبازشریف نوا زشریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی۔نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا۔سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔

29ویں سالگرہ, تیاریاں عروج پر!

کراچی (آئی این پی) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ کل21 ستمبر کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھرمیںپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ءکو پیدا ہوئے۔بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔

نواز شریف کی نیب میں پیشی؟, مریم نواز نے حیران کُن اعلان کردیا

لندن (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے نواز شریف کے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی مخالفت کردی اور کہا کہ نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی اور کہا کہ نواز شریف کو نیب میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی وہ پیش ہوں گے کیونکہ نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوئے،اس امید پر پیش ہوئے تھے کہ عدالتی نظام کسی کے بھی دباﺅ میں نہیں آئے گا اور ہم سے انصاف کرے گا۔

دوران حمل ٹیسٹ

ڈاکٹرنوشین عمران
حمل کے دوران ماں کیلئے کچھ ٹیسٹ کرونا ضروری ہیں خاص کر پہلے حمل کے دوران ان ٹیسٹوں کا کروانا ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔ ان ٹیسٹوں سے آگاہ ہونا ضروری ہے اگر ضرورت کے مطابق ڈاکٹر تجویز کرے تو تمام ٹیسٹ کروانا بہتر اور لازمی ہے۔
حمل کی پہلی سہ ماہی یعنی پہلے تین ماہ میں پیشاب کے ٹیسٹ کے ذریعے حمل کی تصدیق پھر خون کا ٹیسٹ، اس کے ذریعے خون کا گروپ، ہیموگلوبن، پی پی اے پروٹین، گلوکوز ایچ سی جی ہارمون کی موجودگی کا علم ہوتا ہے۔ ان سے ماں میں خون کی کمی یا حمل اور زچگی کے دوران کسی حادثہ یا پیچیدگی سے بچا جاسکے۔
پہلی سہ ماہی میں کیا جانے والا الٹراساو¿نڈ حمل کی تصدیق کے ساتھ بچوں کی تعداد، اندرونی اعضا کی حالت اور صحت بھی بتاتا ہے۔ جدید تھری ڈی فور ڈی سکین این ٹی سکین کے ذریعے ابتداءمیں ہی بچے کے متوقع پیدائشی نقائص کا علم ہوسکتا ہے۔ اگر ابتدائی سکین میں کوئی خرابی محسوس ہو تو مزید ٹیسٹوں کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
دوسری سہ ماہی یعنی چار سے چھ ماہ کے دوران خون کے کئی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، خاص کر اگر خاندان میں وراثتی بیماریاں ہوں تو ان کی سکریننگ کیلئے سولہ سے اٹھارویں ہفتے کے دوران خون کے خاص ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ڈاو¿ن سنڈروم کی خاندان میں موجودگی ہو تو AFP کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ 24-28ہفتے کے دوران خون میں گلوز کا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہئے۔ ایسی خواتین جن میں قبل از وقت زچگی ہو جاتی ہو انہیں GBS ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ دوسری سہ ماہی میں الٹراساﺅنڈ ایک بار کروانا چاہئے۔ تیسری سہ ماہی یعنی سات ماہ سے آخر وقت تک الٹراساﺅنڈ کم از کم ایک بار لازمی ہے۔ بہتر ہے کہ اسے زچگی کی تاریخ کے قریب قریب کروائیں۔ اس الٹراساﺅنڈ سے بچے کی پوزیشن‘ وزن‘ دل کی دھڑکن‘ حرکات کا بخوبی علم ہو جاتا ہے۔ ایسی خواتین جنہیں ابتداءسے خون کی کمی ہو ان کیلئے ہر ماہ ایک بار خون کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے تاکہ مناسب مقدار میں آئرن کی گولیاں یا انجکشن تجویز کئے جا سکیں۔ اسی طرح حمل سے پہلے یا حمل کے دوران ذیابیطس کا شکار ہونے والی خواتین کیلئے ہر ہفتے کم از کم ایک بار بلڈشوگر کا ٹیسٹ ضروری ہے۔ اگر ماں کو یرقان ہو چکا ہو تو ہیپاٹائٹس بی سی اور جگر کے ٹیسٹ بھی کروانا چاہئے۔
٭٭٭

شمالی کوریا کودنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے : ڈونلڈ ٹرمپ

لاہور(ویب ڈیسک)ایران سے جوہری معاہدہ بدترین فیصلہ تھا، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر خودکش مشن پر ہیں، شمالی کوریا کے تجربات دنیا کے لیے خطرہ ہیں، ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف ملکر لڑنا ہو گا۔
جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ، سپورٹ، محفوظ ٹھکانوں کو مکمل ختم کرنا ہو گا، دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں، روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک لفظ تک نہ بولا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے، القاعدہ، حزب اللہ اور طالبان کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ہم اسلامی شدت پسندی کو ختم کریں گے، اسلامی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی ختم کریں گے۔

ایک لٹیرا تو گھر گیا اب زرداری کو بھی جیل میں ڈالیں گے

حیدرآباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک لٹیرا تو گھر گیا اب زرداری کو بھی جیل میں ڈالیں گے۔
حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے اپنی توپوں کا رخ سابق صدرآصف زرداری کی جانب رکھا۔عمران خان نے استفسار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کتنے پیسوں سے ا?پ کا پیٹ بھرے گا؟ آصف زرداری تمہیں جو کرنا تھا وہ کرچکے، اب تمہارے دن ختم ہوگئے ہیں،اس احتساب کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر نیب مضبوط ہوتا تو نواز شریف اورآصف زرداری پکڑے جاتے، میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا ہوا ہے۔ پیسے بنانے کے لیے دونوں نے ادارے تباہ کیے، اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان برصغیر میں سب سے پیچھے رہ گیا۔
حیدرآباد کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو سیاست میں آنے سے پہلے سے لوگ جانتے ہیں، وہ بمبینو سنیما کے ٹکٹ بلیک کیا کرتے تھے، آج آصف زرداری ایک لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کے مالک ہیں، ان کے فرانس، لندن میں محلات اور ہوٹلز ہیں، زرداری عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے،میں نے پاکستان کے کسی علاقے میں اتنا گند نہیں دیکھا جتنا حیدرآباد میں ہے، گزشتہ 21 برسوں میں سندھ کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے استفسار کیا کہ آپ نے کون سا ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ بن گئے، کیا آپ نے ایک دن بھی کام کیا، ایک دن بھی کمائی کی؟ کیا بلاول نے اپنے والد سے پوچھا کہ یہ پیسے کہاں سے آئے؟ کیا انہوں نے اپنی پھوپی سے پوچھا کہ صرف سندھ میں ہی ہر نوکری کیوں بکتی ہے؟ بلاول سندھ میں کوئی ایک کام بتادیں جوآپ نےکیاہو، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہاتھ ہلانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔