اجے دیوگن‘ تبو کے مد مقابل پہلی بار جلوہ گر ہوں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نئی فلم میں اداکارہ تبو کے مد مقابل پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے لکھنﺅ میں فلم ریڈ کی عکسبندی شروع کر دی ہے جبکہ ان کی نئی فلم جس میں ان کے مدمقابل پہلی بار اداکارہ تبو جلوہ گر ہوں گی آئندہ سال بھارتی تہوار دوسہرا کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ،فلممیں تبو کے ساتھ دوسری اد اکا رہ بھی پردہ سکرین پر دکھائی جائیں گی ،فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن اور تبو اس سے قبل فلم دریشیام میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔

گارڈ نے نو عمر طالبہ کو کمرے میں لیجا کر شرمناک کام کرنا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک۔۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) شادباغ کے علاقہ چراغ پارک میں نجی سکول میں تیسری جماعت کی ساڑھے آٹھ سالہ بچی کو سکیورٹی گارڈ نواز چھٹی کے بعد سکول کے کمرے میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم سکول میں موجود دوسرے طلبہ نے شور مچا دیا جس پر سکول کا سٹاف اور اہل علاقہ پہنچے اور سکیورٹی گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے اس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

نسوانی حسن کیلئے 15لاکھ خواتین کا اہم اقدام،جدید تحقیق نے کام اور آسان بنادیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پستانوںکو سیلیکون کے ذریعے بڑھانے کے طریقے کورائج ہوئے اب پچاس سال ہورہے ہیں۔ دنیا بھر میں کاسمیٹک سرجری کے لیے کیے جانے والے آپریشنز میں یہ سرجری مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے پندرہ لاکھ خواتین نے دنیا بھر میں یہ آپریشن کرائے۔ سب سے پہلا آپریشن 1962ءکے موسم بہار میں ایک امریکی خاتون تمئی جین لنڈ سے ٹیکساس، ہیوسٹن کے جیفرسن ڈیوڈ ہسپتال میں کرایا تھا۔ تب وہ چھ بچوںکو جنم دے چکی تھیں۔ ان کے پستانوں کو بی سے سی کپ میں تبدیل کرنے والا یہ تاریخ ساز آپریشن دو گھنٹے جاری رہا۔ جین لنڈ سے اب اسی کی ہوچکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ” میں نہیں سمجھتی تھی کہ اس کا واقعی کوئی نتیجہ نکلے گا لیکن جب میں گھر سے نکلی اور کچھ مردوں نے مجھ دیکھ کر سیٹیاں بجائیں تو مجھے پتاچلا کہ کیافرق پڑا ہے۔“ اس آپریشن سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ بھی ہوا ہے اور انہیں اضافی توجہ حاصل ہونا اچھا بھی لگتا ہے لیکن اس کے باوجود، اس سے پہلے انہوں نے یہ یا ایسا کوئی آپریشن کرانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔ تاریخ ساز آپریشن کرانے والی خاتون تمئی جین لنڈ سے تب اور اب وہ تو اپنے پستان پر بناہوا ٹیٹو (نقش) ہٹوانے کے لیے ہسپتال گئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ایک نئی طرح کے آپریشن کے لیے رضا کار بننا پسند کریں گی؟ جین کا جواب تھا ، مجھے زیادہ دلچسپی اپنے کانوں سے ہے، جو ضرورت سے زیادہ باہر کو نکلے ہوئے ہیں۔ اگر آپریشن سے انہیں کچھ چھوٹا یااندر کو کیاجاسکے تو میں رضا کار بننے کے لیے سوچ سکتی ہوں۔ڈاکٹر نے کہا ”ٹھیک ہے، ہم یہ کردیں گے“ اور اس طرح سودا ہوگیا۔ اس آپریشن کے لیے دو سرجن پیش پیش تھے۔ سرجن فرینک جیر اور سرجن ٹامس کرونین۔ سرجن جیروہی نے اس آپریشن کو پستانوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کا سوچا۔ انسانوں کو خوبصورت بنانے کے لیے اب تک ہونے والی ایجادات کی تاریخ لکھنے والی ٹریسارئردان کا کہنا ہے کہ جب وہ سرجن جیرو سے ملیں تو انہوں نے ایک پلاسٹک بلڈ بیگ کو ہاتھ لے کر دباتے ہوئے کہا کہ چھو کر دیکھو۔، اس کالمس کس قدر پستان جیسا ہے؟ سیلیکون لگانے کا پہلا تجربہ ایک کتیا، اسمیر الڈاپر کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن کامیاب رہا اور سرجن جیرو نے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ آپریشن پانی کی طرح بے صرر ہے اور اسی کے بعد کسی ایسی خاتون کی تلاش ہوئی جو رضا کارانہ اس آپریشن کے لیے آمادہ ہو۔ اگرچہ اس آپریشن کے بارے میں جین کی یادیں اب دھندلانے لگی پھر بھی ان کا کہناہے کہ جب میں سرجری کے بعد گھر لوٹی تو مجھے کچھ عجیب سا لگتا تھا۔ ایسے جیسے میرے سینے پر کوئی بھری چیر رکھی ہو۔ تین چار دن کے بعد سینے میں درد شروع ہوگیا، جو سرجری کا لازمی جز تھا۔ سرجن درد کا سن کر بہت خوش ہوئے۔ ان کے نزدیک درد آپریشن کی کامیابی کی علامت تھا لیکن اس کے باوجود انہیں اندازہ نہیں تھاکہ انہوں نے کتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اب اس سرجری میں سائیزہی کے نہیں شکلوں کے بھی سینکڑوں انتخاب ہیں۔ اس کی اہمیت ان پر اس وقت زیادہ واضح ہوئی جب سرجن کرونن نے 1963ءمیں عالمی سوسائٹی آف پلاسٹک سرجنز کے واشنگٹن اجلاس میں اپنی کامیابیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ سرجن کرونن اور جیرو کے ایک ٭ ساتھی ڈاکٹر بگس کا کہنا ہے کہ سرجن کرونن کی پیش کردہ تفصیلات کو سن کر تو یوں لگا جیسے اجلاس کے شرکاءمیں جوش وولولے کی شعلے بھڑک اٹھے ہوں۔ پچاس کی دہائی کاامریکہ پلے بوائے میگزین، باربی گڑیا، مارلن منرو، جین رسل اور اس فیشن کا زمانہ ہے جب عورتوں کو بڑے پستانوں کا جنون تھا۔ اس زمانے میں ایسی انگیائیں بھی بہت مقبول تھیں جن کے اندر کچھ بھراہوتا تھا پستانوں کے لیے سیلیکون کااستعمال سب سے پہلے ان جاپانی طوائفوں میں شروع ہوا جو امریکی فوجیوں کو رجھانے کے لیے پستانوں میں انجکشنوں کے ذریعے سیلیکون بھرواتی تھیں۔ لیکن یہ طریقہ کار محفوظ نہیں تھا۔ ایک تو سیلیکون پستانوں میں کچھ عرصے بعد ٹھوس شکل اختیار کرلیتاتھا اور دوسرا انجکشن لگایا جاتا تھا وہ حصہ مردہ ہوجاتا تھا یا اس کے گرد خون جمع ہوجاتا تھا۔ سب سے زیادہ آپریشنزکہاں؟ امریکہ، برازیل، میکسکو، اٹلی ، چین، کولمبیا، بھارت، فرانس، جاپان، جرمنی، امریکی ڈاکٹروں نے نہ صرف ان سب خرابیوں پر قابو پایا پایاشروع میں ہی جو کمی تھی اسے بھی دور کیا۔ اب سائیز اور شپیس یا حجم اور انداز کے لحاظ سے ایک نئی وسعت موجود ہے اور ساڑھے چار سو شکلوں اور انداز میں کوئی سی بھی شکل اور انداز منتخب کیاجاسکتا ہے۔ کاسمیٹک سرجری میں سب سے زیادہ آپریشن موٹاپے یا مختلف اعضاءسے فیٹس کو کم کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ ان کے پستانوں کے لیے کرائے جانے والے آپریشنز کا نمبر آتا ہے۔ جین بتاتی ہیں کہ شروع میں تو انہوں نے اپنے خاندان والوں اور بہت قریبی لوگوں کو بھی کچھ نہیں بتایا لیکن آہستہ آہستہ سب کو بتادیا۔ میرا خیال تھا کہ میرا سارا جسم بدل جائیگا لیکن پستان نہیں بدلیں گے۔ لیکن میرا خیال درست نہیں نکلا جسم کے ساتھ ساتھ پستان بھی ڈھلکنے لگے، بالکل جیسے فطری طور پر ہوتا ہے۔اس کے باوجود وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے جسم میں ایک ایسی چیز موجود ہے جو نہ صرف خود تاریخ کا حصہ بلکہ جس نے انہیں بھی تاریخ کا حصہ بنادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سوچناہی خوش کن ہے کہ میں انسانی تاریخ کے حوالے سے پہلی خوش قسمت عورت ہوں۔

سراج الحق کی حکومت پر کڑی تنقید, 22ستمبر کو کیا کرنیوالے ہیں؟اعلان کردیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے حکمرانوں نے ایمل کانسی ، ملا ضعیف ، ڈاکٹر عافیہ کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا ، جو حکمران دختر فروش ،برادر فروش اور دین فروش ہوں ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ،22ستمبر کو کراچی سے چترال تک روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور مارچ کیے جائینگے ،نیب کے ادارے پر اربوں روپے خر چ ہوتے ہیں لیکن یہ مچھروں کو پکڑتا اور اونٹ کو چھوڑدیتاہے ۔ نیب کے سربراہ کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے لے کر معزز عدلیہ کے ججوں کو دیا جائے ،سعودی عرب نے امریکہ میں طوفان کے متاثرین کے لیے تو امداد دی لیکن برما کے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ایم اے جناح روڈ پر جماعت اسلامی کراچی و جمعیت اتحادعلما کراچی کے تحت اتحاد امت علما کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت برما کے سفیر کو ملک بدر کر کے سفارتی تعلقات ختم کرے ، عالمی سطح پر سفارتی مشن روانہ کرے اور اوآئی سی واقوام متحدہ کے فورمز کے ذریعے اس مسئلے کو اٹھایا جائے ، پارلیمانی وفد برما بھیجا جائے ، حکومت بنگلہ دیش اور ملائشیا میں روہنگیا مسلم مہاجرین کے کیمپوں تک رسائی حاصل کر کے ان کی مدد کرے ، ملک میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو پاکستانی شہریت دیکر قومی دھارے میں شامل کیا جائے ، اقوا م متحدہ کی امن فوج برما بھیجی جائے اور آنگ سان سوچی سے نوبیل انعام واپس لیا جائے ۔ مدارس دینیہ کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کی جائے ، علما کرام کی بلا جواز گرفتاریاں بند کی جائیں ، دفعہ 62، 63اور تحفظ ختم نبوت و قانون توہین رسالت ؓ سمیت اسلامی دفعات ختم کرنے کی مذموم مہم بند کی جائے ۔ میڈیا پر بے حیائی ، فحاشی و مغربی و ہندو انہ تہذیب وثقافت کا پرچار روکاجائے ، تعلیمی نصاب کو سیکولر اور لادین بنانے کی کوششیں ترک کی جائیں اور جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے ۔ سراج الحق کا کہناتھا حکمرانوں کی وجہ سے نوجوان بیروزگار گھوم رہے ہیں بچے بھوکے سوتے ہیں، حکمرانوں کو صرف کرپشن کا مال جمع کرنے کا تجربہ ہے ، پابندیوں اور لاٹھیوں سے ڈرا کر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی، طیب اردوان برما جاسکتے ہیں تو پاکستانی حکمران کیوں نہیں۔

جان کو خطرہ, ن لیگ سے اعلان لاتعلقی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے اہم کردار گلو بٹ نے ن لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، نواز شریف اور شہباز شریف مجھے مروانا چاہتے ہیں، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں صرف ایک سماجی کارکن ہوں، انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کے کارکنوں نے مجھے مارا جس کا غصہ گاڑیوں پر نکالا تھا، پاکستان میںتمام سیاستدان چور ہیں، پانامہ کیس میں ملوث تمام کرداروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ماڈل ٹاو¿ن والے اقدام پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

سیلفی بنانے والی 3سہیلیاں دریائے چناب میں گر گئیں بچانے کیلئے چھلانگ لگانے ولاے کزن کیساتھ کیا ہوا؟افسوسناک خبر

وزیرآباد(خصوصی رپورٹ)سیلفی بناتے ہوئے 3لڑکیاں دریا ئےچناب میں گرگئیں، بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والا کزن سہیل زندگی کی بازی ہارگیا ، مقامی لوگوں نے تینوں لڑکیوں کو بچا لیا ۔ آرائیں کالونی وزیرآباد کے رہائشی سردار محمد کے گھر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور سے آنے والی فیملی پکنک منانے کیلئے دریا چناب گئی تھی،سہیل کی نعش ریسکیو 1122نے ورثا کے حوالہ کر دی۔

اب جمہوریت لپیٹی گئی تو, معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عدالت اور فوج کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ غیر حاضری میں دی گئی سزا کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ اب کے جمہوریت گئی تو ایوب خان اور پرویز مشرف کے مارشل لا کو لوگ بھول جائیں گے۔ عدالت اور آرمی چیف کے پاس تمام آئینی آپشن ختم ہو چکے ہیں۔ معروف تجزیہ کار، ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر انکشاف کیا ہے کہ تمام وزراءکی ترجیح صرف یہ تھی کہ نوازشریف کی خالی ہونے والی سیٹ پر ان کی اہلیہ کو کامیاب کروا لیا جائے۔ مریم نواز نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عدالت اور فوج کو تنقید کا زبردست نشانہ بنایا۔ وہ اداروں کو نشانہ بنا کر ملک سے چلتی بنی۔ اور غیر حاضری میں دی گئی سزا کی بالکل بھی اہمیت نہیں ہوتی۔ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ شریف فیملی کی غیر موجودگی میں اگر عدالتیں انہیں سزا سنا دیتی ہیں تو ان کی واپسی پر دوبارہ سماعت شروع کرنا ہو گی۔ سندھ میں بہت سخت آپریشن ہونے والا ہے۔ سب کی چیخیں نکل جائیں گی۔ مقتدر حلقے سوچ رہے ہیں اب جمہوریت گئی تو صحیح والا مارشل لا لگے گا ایوب خان جیسا یا مشرف جیسا مارشل لا نہیں ہو گا۔ اتنا سخت کہ آج تک کسی نے نہ دیکھا ہو۔ عدالت اور قمر جاوید باجوہ کے پاس تمام آئینی آپشن ختم ہو چکے ہیں ملک کو آگے لے جانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا۔

این اے 120کے سرکاری نتائج سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز 61,745ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔تفصیلات کے مطابق 17ستمبر کو این اے 120میں ضمنی انتخاب منعقد ہوا۔اضمنی انتخاب کا غیر سرکاری نتیجے کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز 61,745ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47,099ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار اظہر حسین نے 7130ووٹ حاصل کئیے۔آزاد امیدوار شیخ یعقوب نے 5882ووٹ حاصل کئیے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 1441ہے۔جماعت اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری نے 592ووٹ حاصل کیے۔37امیدواروں کو 100سے بھی کم ووٹ ملے۔3لاکھ 21ہزار ووٹوں میں سے 1لاکھ 25ہزار 29ووٹ کاسٹ کئیے گئے۔جبکہ 1717ووٹ مسترد ہوئے۔

مشال خان قتل کیس ،عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنادیا

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس فضل سبحان نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں? ہری پور سینٹرل جیل میں قید 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔مشال خان قتل کیس کی باقاعدہ سماعت (آج)بدھ سے شروع ہوگی۔سماعت کے موقع پر مشال خان کے والد اقبال خان اور مردان کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔واضح رہے کہ رواں سال 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو طلبائ کے مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر تشددکرکے قتل کردیا تھا۔کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس میں یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث تھے‘مشال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے شواہد نہیں ملے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک مخصوص سیاسی گروہ کو مشال کی سرگرمیوں سے خطرہ تھا جبکہ مشال خان یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کرتاتھاجس کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ ان سے خوفزدہ تھی۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مخصوص گروپ نے توہین رسالت کے نام پر لوگوں کو مشال خان کے خلاف اکسایا جبکہ رپورٹ میں مشال خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں رجسٹرار سے لیکر سکیورٹی افسر تک تمام عہدوں پر نااہل سفارشی افراد تعینات ہیں جس کی وجہ سے جامعہ کا نظام درہم برہم ہے‘یونیورسٹی میں منشیات ‘ اسلحہ کا استعمال اورطالبات کا استحصال عام ہے جبکہ یونیورسٹی کے بیشترملازمین کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور ان کی چھان بین کی جانی چاہئے۔

عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلا لئی نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان پر منشیات کے عادی ہونے کا الزام لگا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان منشیات کے عادی ہیں ،ایسے شخص کو پاکستان سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہےکہ ایسا قانون متعارف کرایا جائے کہ انتخاب میں حصہ لینے والے امید واروں اور سیاسی لیڈرشپ کے ڈوپ ٹیسٹ ہوسکیں تاکہ جذباتی طور پر غیر مستحکم شخص عوامی نمائندہ نہ بن سکے۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ منشیات کے عادی شخص کو ملک سنبھالنے دیا گیا تو نیو کلیئر پاور کے حامل پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔دریں اثنا قومی اسمبلی کے اجلا س میں پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وہ میرٹ پر آئی ہیں اور بطور رکن اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی ? جب تک پی ٹی آئی میں ہیں تو ٹھیک ? جب چھوڑ دیں تو گالیاں دی جاتی ہیں ? میرے خاندان پر تہمتیں لگا ئی گئیں ? تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں ? میں اور میران خان کسیسے ڈرنے والا نہیں ? مجھے خود پر فخر ہے ? خواتین استحصال پر خاموش نہ رہیں ? میں حق پر بات کرونگی ? شیریں مزاری کی جانب سے اجنبی کہنے پر کارروائی کروں گی جبکہ تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کی تقریر کے دور ان شور شرابا جاری رکھا ?پی ٹی آئی اراکین نے زور دار ڈیسک بجاتے ہوئے نو نو کے نعرے لگائے ? ڈپٹی سپیکر نے بار بار پی ٹی آئی اراکین کو بیٹھنے کی ہدایت کی مگر وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے ? پی ٹی آئی ارکان کے نعرے بازی سے ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کر نے اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے بات کرنے کی اجازت مانگی تو پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گلالئی کو خود اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایوان میں نہیں آنا چاہیے کیوں کہ عائشہ گلالئی براہ راست نہیں خصوصی نشست پر منتخب ہو کر آئی ہیں اور ایک بار استعفیٰ دے دیا توسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے اس فورم کو استعمال کرنے کا کون سا حق بنتا ہے تاہم ڈپٹی اسپیکر کی اجازت کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے نئے وزیراعظم خاقان عباسی کو مبارک دی عائشہ گلالی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سمجھائیں ان کی تربیت کریں ?جو گالیاں دینے کا ٹرینڈ بنایا گیا اس سے بچیں ? نوجوان عزت اور غیرت کی اہمیت سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی میں ہیں ٹھیک، جب چھوڑیں گالیاں دی جاتی ہیں،تحریک انصاف کے ارکان کو کہتی ہوں ان کے ساتھ بھی یہی ہو گا، میرے خاندان پر تہمتیں لگائی گئیں، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔عائشہ گلالئی نے خاتون اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استحصال پر خاموش نہ رہیں ? مجھے خود پر فخر ہے، میں حق بات کروں گی، جس ملک میں ماو¿ں اور بیٹیوں کی عزت کا ایشو اہم نا ہو تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے ?ماو¿ں بیٹیوں کا تحفظ ارکان خواتین کا فرض ہے اور یہ ادا کیا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ?اسلام نے اندرونی صفائی کا بھی درس دیا ہے، کردار سب سے اہم ہوتا ہے، خاتون رکن ہوکر فرض ادا کردیا۔عائشہ گلا لئی نے کہاکہ کسی مذہب میں گالی گلوچ کی اجازت نہیں لیکن پی ٹی آئی میں نوجوانوں کو گالیاں دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن قومی ہیرو ہے لیکن اس کو بھی معاف نہیں کیا گیا اور میرے والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس تمام تر صورت حال کے باوجود میں اور میرے اہلخانہ کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ عائشہ گلالئی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ خاتون ایم این اے ہو کر فرض ادا کیا، عزت اور غیرت پر سمجھوتہ نہیں کیا، عمران خان کوئی خدا نہیں جبکہ آج میں نے کمزور خواتین کو ایک پیغام دیا ہے کیونکہ خواتین استحصال پر خاموش رہتی ہیں مگر آج پی ٹی آئی کی خواتین فون کر کے کہتی ہیں کہ آپ نے ہمیں حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میریٹ پر آئی ہوں استعفیٰ نہیں دوں گی جبکہ شیریں مزاری کی جانب سے اجنبی کہنے پر کارروائی کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈروں کے کلچر کے حوالے سے آپ کو تنبیہ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن سکواش کی عالمی کھلاڑی اور پاکستان کی سفیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک وزیر مسلح جتھوں کے ساتھ میری بہن کے ہسپتال کا دروازہ توڑ کر داخل ہوا۔ خیبر پختونخوا میںمیرے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ میرا خاندان کسی دھمکی سے نہیں ڈرتا۔ تمام سیاسی جماعتوں‘ بلاول بھٹو زرداری‘ جماعت اسلامی نے میرے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہوں نے میری دلجوئی کی، جو کام کوئی نہ کر سکا وہ میں نے کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ اور مہذب پاکستان چاہتی ہیں۔ یہاں امیر اور غریب کا یکساں احتساب ہو۔ کمزور کا استحصال نہ ہو۔تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاجکرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کی تقریر کے دور ان شور شرابا جاری رکھا ?پی ٹی آئی اراکین نے زور دار ڈیسک بجاتے ہوئے نو نو کے نعرے لگائے ? ڈپٹی سپیکر نے بار بار پی ٹی آئی اراکین کو بیٹھنے کی ہدایت کی مگر وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے ? پی ٹی آئی ارکان کے نعرے بازی سے ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کر نے اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی جبکہ بعض مواقع پر مسلم لیگ (ن)کی خواتین نے بھی عائشہ گلا لئی کوخراج تحسین پیش کر نے کیلئے ڈیسک بجائے۔ عائشہ گلا لئی کی تقریر کے بعد مسلم لیگ (ن) ?پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی متعدد خواتین نے ان کی نشست پر جا کر ان سے ملاقات کی اور شاندار تقریر کر نے پر مبارکباد دی۔ثریا اصغر نے کہا کہ پی ٹی وی پر ایوان کی کارروائی براہ راست دکھانے سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آئے گا