Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مشال خان قتل کیس ،عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنادیا

    By Daily Khabrainستمبر 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس فضل سبحان نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں? ہری پور سینٹرل جیل میں قید 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔مشال خان قتل کیس کی باقاعدہ سماعت (آج)بدھ سے شروع ہوگی۔سماعت کے موقع پر مشال خان کے والد اقبال خان اور مردان کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔واضح رہے کہ رواں سال 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو طلبائ کے مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر تشددکرکے قتل کردیا تھا۔کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس میں یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث تھے‘مشال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے شواہد نہیں ملے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک مخصوص سیاسی گروہ کو مشال کی سرگرمیوں سے خطرہ تھا جبکہ مشال خان یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کرتاتھاجس کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ ان سے خوفزدہ تھی۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مخصوص گروپ نے توہین رسالت کے نام پر لوگوں کو مشال خان کے خلاف اکسایا جبکہ رپورٹ میں مشال خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں رجسٹرار سے لیکر سکیورٹی افسر تک تمام عہدوں پر نااہل سفارشی افراد تعینات ہیں جس کی وجہ سے جامعہ کا نظام درہم برہم ہے‘یونیورسٹی میں منشیات ‘ اسلحہ کا استعمال اورطالبات کا استحصال عام ہے جبکہ یونیورسٹی کے بیشترملازمین کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور ان کی چھان بین کی جانی چاہئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا

      چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.