چین نے ایران کے خلاف امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں اور مزید سخت اقدامات کی دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے قومی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی پہلے بھی مخالفت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والے بعض اداروں، جن میں چینی ادارے بھی شامل ہیں، پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے دیگر ممالک اور کمپنیوں کے خلاف مزید ثانوی پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔
چین اور ایران کے درمیان توانائی اور تیل سمیت اہم تجارتی روابط ہیں، جس کے باعث نئی امریکی پابندیاں بیجنگ کے اقتصادی مفادات کو متاثر کرسکتی ہیں۔

