امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کی بندرگاہوں کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود 40 سے زائد انسانی امداد لے جانے والے بحری جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں تک پہنچنے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔
سینٹ کام کے مطابق جولائی کے وسط میں ناکہ بندی دوبارہ نافذ ہونے کے بعد امریکی افواج نے 71 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل، 3 جہازوں کو ناکارہ اور 2 جہازوں پر سوار ہوکر کارروائی کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو ان کارروائیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا۔
امریکی بحری سرگرمیوں کے باعث خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سمندری کشیدگی بڑھنے کے خدشات ہیں، جبکہ عالمی تجارت اور تیل و گیس کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

