بڑا عہدہ ملنے جا رہا ہے ؟سب متفق ہوگئے

اہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راناثنائ اللہ خاں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کیلئے شہبازشریف کے نام کی تصدیق کردی۔ وزیرقانون نے رانا ثنائ نے بتایا کہ پارٹی کے صدر کے نام کیلئے شہبازشریف کا نام موزو ہے اور پارٹی کے سب ممبر اس پرمتفق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 120سے کامیاب ہونے والیبیگم کلثو نواز کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے موزوں نہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نہ ماننے پر الیکشن کمیشن نے این اے 120کیلئے پولنگ کے مقررہ وقت میں اضافہ نہیں کیا ،ضمنی انتخاب کے نتیجے کے بعد اگر عمران خان ، راولپنڈی کے شیطان اور مکار مولوی میں تھوڑی سے بھی شرم او رحیا ہے تو انہیں ڈوب مرنا چاہیے ،عمران خان نے سپریم کورٹ کو بطور سیاسی جماعت ہمارے سامنے لا کھڑا کیا ،ضمنی انتخاب میں عوام نے سپریم کورٹ کے نوازشریف کونا اہلی قرار دینے کے فیصلے کو مسترد اور نواز شریف کو سر خرو کیا ہے ،اگر زندہ شخص کیلئے نشان حیدر طرز کا اعزاز ہوتا تو جے آئی ٹی اراکین کو تو اس سے بڑھ کر سہولت دی گئی ہے ،نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عملدرآمد کر دیا ہے لیکن ہمیں عدالتی فیصلے پر ایمان لانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا رواں سیشن یکم محرم الحرام تک جاری رہے گا جس میں اہم قانون سازی بھی کی جائے گی۔ آج بدھ کے روز ایجنڈے میں ملتان، راوالپنڈی اور فیصل آباد میڈیکل کالجز کو یونیورسٹیز کا درجہ دینے کے حوالے سے قانون سازی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی مسلمہ روایت رہی ہے کہ ممبرز آوورز خصوصاً جب پرائیویٹ ممبر ڈے ہو اس دن روز اپوزیشن حکومت کوتنقید اور اس کا محاسبہ کرتے ہوئے ٹف ٹائم دیتی ہے لیکن یہ پہلی اپوزیشن ہے جو راہ فرار اختیار کرتی ہے۔ ایوان حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے مل کر ایوان بنتا ہے اور اس کو چلانے کی ذمہ داری دونوں پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے پر عملدرآمدکرنا ہی سپریم کورٹ کی عزت اور احترام ہوتا ہے اور سپریم کورٹ کافیصلہ آنے پر اس پر کوئی دوسری رائے نہیں رکھی گئی اور نواز شریف نے سب سے پہلا کام فیصلے پر عملدرآمد کیا لیکن آئین و قانون کے مطابق یہ تقاضہ نہیں کیا جا سکتا کہ آپ اس پر ایمان لے آئیں اور نہ ہمیں اس پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بہت محرم ہے ااور ہم ایسا نہیں چاہتے تھیے کہ فیصلے کو تسلیم نہ کر کے ملک کو انارکی کی طرف لیجایا جائے لیکن عدالت کا فیصلہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ نوازشریف کے فیصلے سے متعلق آنے والا وقت اور تاریخ فیصلہ کرے گی کہ ہمار ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک معزز جج کی طرف سے گارڈ فادر کہا گیا جو ایک گالی کے مترادف ہے لیکن ایک معزز جج نے یہ بھی کہا کہ این اے 120کا نتیجہ عوامی مینڈیٹ ہے اس کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر کوئی مایوسی نہیں اور ہم جو بات کر رہے ہیں وہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن یہ نہ کہا جائے کہ ہم فیصلے پر ایمان لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران ایک بھی مقام پر کسی معز زجج کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا جبکہ مریم نواز نے بھی پوری مہم کے دوران نواز شریف کی بات کو آگے بڑھایا اور ذاتی طور پر کسی بھی معزز جج یا سپریم کورت کو حرف تنقید نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت کے طور پر متعارف کرایا اور اس کے نام پر ووٹ مانگا گیا اور اسے اس کو کیا حق پہنچتا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمارے سامنے لا کھڑا کیا۔ عمران خان کا بیان چھپا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے (ن) لیگ کے ووٹوں کا مارجن کم ہوا ہے او ریہ سپریم کورت کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ جس دن انتخاب ہوتا ہے اس سے ایک روز قبل ہم اس کا اہتمام کرتے ہیں کہ کوئی منفی خبر نہ آ جائے اس سے انتخاب متاثر ہوگا لیکن ایک دن پہلے سپریم کورٹ نے بڑی عجلت میں ہماری نظر ثانی کی اپیل کو خارج کر دیا اور اسی عجلت میں حدیبیہ پیپر ملز کو اوپن کرنے کی خبر آائی۔میں عمران خان کی باتوں کو اس نہیں جوڑ رہا لیکن اس بات کا انتہائی افسوس ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کے طور پر سامنے کھڑاکیا اور رجسٹرار آفس کی طرف سے ایک لائن کی وضاحت آ جاتی کہ سپریم کورٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ جو باتیں کی جارہی ہیں وہ غلط بات کہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکار مولوی ہاتھ بلند کر کے مجاہد بنا ہوا تھاکہ میر ی پٹیشن تھی جس پرنواز شریف نا اہل ہوا بلکہ ان تینوں مکار مولوی ،راولپنڈی کے شیطان اور عمران خان میں غیرت ہے جو ان کے قریب سے بھی نہیں گزری اگر ان میں شرم او رحیا ہو تو انہیں ڈوب مرنا چاہیے۔ کس طرح تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ووٹوں کو تقسیم کرنے کے باوجود سائنٹفک انداز میں جو آزمائے گئے بلکہ لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود انہیں انہیں شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں تقریباً39.42فیصد ٹرن آو¿ٹ رہا جو تقریبا چالیس فیصد بنتاہے اور اتنا تو عام انتخابات میں ہوتا ہے اور یہ مریم نواز کے انتہائی منظم انداز میں مہم چلانے کا نتیجہ ہے کہ ووٹرز باہر نکلے۔

آپ کیسے سوتے ہیں

ڈاکٹر نوشین عمران
نفسیاتی ماہرین اور دنیا بھر کی ریسرچ ثابت کرتی ہے کہ کسی بھی انسان کے سونے کا طریقہ یا نیند کے دوران اس کی پوزیشن بتاتی ہے کہ اس کی اصل شخصیت کیسی ہے۔ اکثر لوگ نیند کے دوران بار بار پوزیشن بدل لیتے ہیں لیکن وہ پوزیشن جس میں سب سے زیادہ دیر تک سوتے رہیں یا باآسانی سو سکیں ان کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کے دوران عموماً چھ مختلف پوزیشن میں سے ایک ہوتی ہے۔ تقریباً 40 فیصد افراد ”فیٹس پوزیشن“ میں سوتے ہیں۔ جبکہ خواتین اس طرح سونا زیادہ آرام دہ سمجھتی ہیں۔ ایسے میں انسان اکٹھا ہو کر سوتا ہے جیسا کہ ٹانگیں اکٹھی کر کے پیٹ کے ساتھ لگا لیتا ہے۔ ایک ہاتھ اکثر تکیے کے نیچے اور ایک اوپر ہوتا ہے یا ایک ہاتھ تکیے پر اور دوسرا سینے کے برابر ہوتا ہے۔ ایسے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بظاہر بڑے مضبوط یا سخت گیر ہوتے ہیں لیکن اندر سے نرم دل، حساس، اور سوچ کر فیصلہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ یسے لوگ ابتدائی ملاقات پر فری نہیں ہوتے بلکہ کم گو یا شرمیلے نظر آتے ہیں۔ تعلقات بنانے میں کچھ وقت لیتے ہیں۔
تقریباً 15 فیصد افراد ”لاگ پوزیشن“ میں سوتے ہیں۔ ایسے افراد ایک کروٹ پر سوتے ہیں۔ ٹانگیں بالکل سیدھی رکھتے ہیں۔ بازو بھی بالکل سیدھے رکھ کر سوتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں میں جلد گھل مل جاتے ہیں۔ محفلوں اور ہجوم کو پسند کرتے ہیں۔ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے، سیدھی سادی اور بے فکری کی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ کسی بات کو دل پر نہیں لیتے۔
13 فیصد لوگ ”پرنر پوزیشن“ میں سوتے ہیں۔ ایک کروٹ پر سوتے ہیں جبکہ دونوں بازو سیدھے نیچے کی بجائے سامنے کی طرف پھیلا کر سوتے ہیں۔ ہر چیزوں کی شدید خواہش رکھنے والے ہوتے ہیں۔ فیصلہ کرنے میں دیر لگاتے ہیں لیکن جب فیصلہ کر لیں تو بدلنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کی شخصیت بہت حد تک کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ اپنی باتیں زیادہ دیر تک چھپا نہیں سکتے۔ ان کی منفی بات یہ ہے کہ جلد مایوسی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔
8 فیصد لوگ ”سولجر پوزیشن“ میں سونا پسند کرتے ہیں۔ یعنی بیلکل سیدھے، دونوں بازو ساتھ لگا کر۔ ایسے لوگ خاموش طبع ہوتے ہیں۔ زیادہ ملنا جلنا اور لوگوں میں گھلنا پسند نہیں کرتے۔ ہجوم سے دور رہتے ہیں۔ اکیلے رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ تھوڑے ضدی اور اپنے فیصلے خود کرنے والے کسی حد تک مفرور اصولوں کے پکے ہوتے ہیں۔
”فری فالر“ انداز میں 7 فیصد لوگ سوتے ہیں۔ الٹے ہو کر پیٹ کے بل، دونوں ہاتھ تکئے کےے اوپر اور سر ایک طرف کر کے سوتے ہیں۔ کھل کر ات کرنے والے، بے دھڑک، تنقید ناپسند کرتے ہیں۔ بظاہر جوشیلے یا نڈر نظر آنے والے یہ افراد اندر سے جلد گھبرا جانے والی شخصیت کے مالک ہیں۔ غیر متوقع صورتحال میں جلد پریشان ہو جاتے ہیں اور کنفیوژ رہتے ہیں۔
5 فیصد سٹار فش پوزیشن میں سوتے ہیں۔ کمر کے بل سیدھی ٹانگیں دونوں ہاتھ تکیہ پر اوپر کی طرف۔ دوسروں کی بات دھیان سے سنتے ہیں، اچطے دوست ہوتے ہیں، بڑھکیں مارنے کی بجائے کچھ کرنا پسند کرتے ہیں۔لوگوں کی توجہ حاصل کرنا یا توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں کرتے۔ جہاں تک ہو سکے خاموشی سے دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔
٭٭٭

واٹس ایپ کے صارفین ہو جائیں ہوشیار ،کہیں آپ بھی دھوکہ تو نہیں کھا رہے

نیویارک (ویب ڈیسک)اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو واٹس ایپ گولڈ کا نام بھی ضرور سن رکھا ہوگا، اور شاید اسے استعمال کرنے کی تمنا بھی رکھتے ہوں گے۔ یہ بات عام سننے میں آتی ہے کہ اسے صرف دنیا کی مشہور ترین شخصیات ہی استعمال کرتی ہیں ،مگر حال ہی میں عام صارفین کو بھی ایک میسج موصول ہونے لگا ہے، جس میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ گولڈ استعمال کرنے کا خصوصی موقع دیا جا رہا ہے اور اب وہ بھی اس خاص سروس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لیکن ٹیکنالوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کو اپنی واٹس ایپ اپ گریڈ کرکے واٹس ایپ گولڈ میں بدلنے کا میسج موصول ہو تو اس کے دھوکے میں ہرگز نہ آئیں کیونکہ یہ آپ کا موبائل فون ہیک کرنے کی سازش ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکروں کی طرف سے صارفین کو ایک میسج بھیجا جاتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے، ”آخر کار واٹس ایپ کا خفیہ گولڈن ورڑن لیک ہوگیا ہے۔ یہ ورڑن صرف مشہور شخصیات استعمال کرتی ہیں۔ اب آپ بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔“ حقیقت یہ ہے کہ گولڈ اپ گریڈ نامی کوئی چیز حقیقت میں موجود نہیں ہے، بلکہ اس میسج پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ جو چیز ڈاﺅن لوڈ کریں گے دراصل وہ ایک وائرس ہے جو آپ کے موبائل فون کا کنٹرول ہیکروں کے حوالے کردے گا۔ اکثر صارفین اس پیشکش کو واٹس ایپ گولڈ اپ گریڈیشن کا نادر موقع جان کر دھوکا کھاجاتے ہیں اور اپنے قیمتی ڈیٹا سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کو اس فریب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس طرح کا کوئی میسج موصول ہو تو اسے کھولے بغیر ڈیلیٹ کردیں۔

 

43سالہ مصباح الحق کو آخر کار بی پی ایل میں جگہ مل گئی

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصباح الحق بھی اپنا جادو جگائیں گے۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 46 پاکستانی پلیئرز نے حصہ لیا تھا مگر صرف15 کا انتخاب ہوا، ان میں سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں، ان کی خدمات چٹاگانگ وکنگز نے حاصل کی ہیں، انھیں اس سائیڈ میں یاسر عرفات بھی جوائن کریں گے، ٹیم کے آئیکون سومیہ سرکار ہیں۔راجشاہی کنگز میں پاکستان کے محمد سمیع اور اسامہ میر موجود ہیں۔ ڈھاکا ڈائنا مائٹس میں شاہد آفریدی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی موجودہیں۔ کومیلہ وکٹورینز کو شعیب ملک، حسن علی، رومان رئیس، فہیم اشرف اور عمران خان جونیئر کا ساتھ حاصل ہوگا۔ کھلنا ٹائٹنز میں شاداب خان، سرفراز احمد اور جنید خان شامل ہیں۔ رنگپور رائیڈرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں۔ بابراعظم سلہٹ کی نمائندگی کرینگے۔مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں اے پلس کیٹیگری میں شامل واحد کھلاڑی مستفیض الرحمان کی خدمات راجشاہی کنگز نے حاصل کیں، اسی طرح اے کیٹیگری میں موجود بنگلادیش کے سابق اسپنر عبدالرزاق رنگپور رائیڈرز میں شامل ہوگئے۔یاد رہے کہ بنگلادیشی لیگ کے ڈرافٹ کیلیے 46 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام پیش کیے تھے،ان میں کامران اکمل اور اظہر علی بھی شامل تھے تاہم انھیں کسی بھی ٹیم نے اپنا نہیں بنایا۔ بی پی ایل کا اگلا ایڈیشن نومبر میں ہی کھیلا جائے گا۔

اور اس کے مقابلے جنوبی افریقہ کی نئی گلوبل ٹوئنٹی 20 لیگ سے متصادم ہیں جب کہ پی سی بی نے بھی انہی تاریخوں میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

اینڈی فلاور کی اردو سے محبت, ثبوت بھی سامنے آگئے

لاہور (خصوصی رپورٹ) ورلڈالیون کے کوچ اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں۔ اینڈی فلاور نے کہا کہ دیکھنے آیا تھا کہ میرا بھائی گرانٹ یہاں اتنا خوش کیوں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اردر کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں جن میں السلام علیکم، شکریہ اور پاکستان زندہ آباد کے الفاظ سیکھ چکا ہوں۔