تازہ تر ین

آپ کیسے سوتے ہیں

ڈاکٹر نوشین عمران
نفسیاتی ماہرین اور دنیا بھر کی ریسرچ ثابت کرتی ہے کہ کسی بھی انسان کے سونے کا طریقہ یا نیند کے دوران اس کی پوزیشن بتاتی ہے کہ اس کی اصل شخصیت کیسی ہے۔ اکثر لوگ نیند کے دوران بار بار پوزیشن بدل لیتے ہیں لیکن وہ پوزیشن جس میں سب سے زیادہ دیر تک سوتے رہیں یا باآسانی سو سکیں ان کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کے دوران عموماً چھ مختلف پوزیشن میں سے ایک ہوتی ہے۔ تقریباً 40 فیصد افراد ”فیٹس پوزیشن“ میں سوتے ہیں۔ جبکہ خواتین اس طرح سونا زیادہ آرام دہ سمجھتی ہیں۔ ایسے میں انسان اکٹھا ہو کر سوتا ہے جیسا کہ ٹانگیں اکٹھی کر کے پیٹ کے ساتھ لگا لیتا ہے۔ ایک ہاتھ اکثر تکیے کے نیچے اور ایک اوپر ہوتا ہے یا ایک ہاتھ تکیے پر اور دوسرا سینے کے برابر ہوتا ہے۔ ایسے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بظاہر بڑے مضبوط یا سخت گیر ہوتے ہیں لیکن اندر سے نرم دل، حساس، اور سوچ کر فیصلہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ یسے لوگ ابتدائی ملاقات پر فری نہیں ہوتے بلکہ کم گو یا شرمیلے نظر آتے ہیں۔ تعلقات بنانے میں کچھ وقت لیتے ہیں۔
تقریباً 15 فیصد افراد ”لاگ پوزیشن“ میں سوتے ہیں۔ ایسے افراد ایک کروٹ پر سوتے ہیں۔ ٹانگیں بالکل سیدھی رکھتے ہیں۔ بازو بھی بالکل سیدھے رکھ کر سوتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں میں جلد گھل مل جاتے ہیں۔ محفلوں اور ہجوم کو پسند کرتے ہیں۔ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے، سیدھی سادی اور بے فکری کی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ کسی بات کو دل پر نہیں لیتے۔
13 فیصد لوگ ”پرنر پوزیشن“ میں سوتے ہیں۔ ایک کروٹ پر سوتے ہیں جبکہ دونوں بازو سیدھے نیچے کی بجائے سامنے کی طرف پھیلا کر سوتے ہیں۔ ہر چیزوں کی شدید خواہش رکھنے والے ہوتے ہیں۔ فیصلہ کرنے میں دیر لگاتے ہیں لیکن جب فیصلہ کر لیں تو بدلنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کی شخصیت بہت حد تک کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ اپنی باتیں زیادہ دیر تک چھپا نہیں سکتے۔ ان کی منفی بات یہ ہے کہ جلد مایوسی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔
8 فیصد لوگ ”سولجر پوزیشن“ میں سونا پسند کرتے ہیں۔ یعنی بیلکل سیدھے، دونوں بازو ساتھ لگا کر۔ ایسے لوگ خاموش طبع ہوتے ہیں۔ زیادہ ملنا جلنا اور لوگوں میں گھلنا پسند نہیں کرتے۔ ہجوم سے دور رہتے ہیں۔ اکیلے رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ تھوڑے ضدی اور اپنے فیصلے خود کرنے والے کسی حد تک مفرور اصولوں کے پکے ہوتے ہیں۔
”فری فالر“ انداز میں 7 فیصد لوگ سوتے ہیں۔ الٹے ہو کر پیٹ کے بل، دونوں ہاتھ تکئے کےے اوپر اور سر ایک طرف کر کے سوتے ہیں۔ کھل کر ات کرنے والے، بے دھڑک، تنقید ناپسند کرتے ہیں۔ بظاہر جوشیلے یا نڈر نظر آنے والے یہ افراد اندر سے جلد گھبرا جانے والی شخصیت کے مالک ہیں۔ غیر متوقع صورتحال میں جلد پریشان ہو جاتے ہیں اور کنفیوژ رہتے ہیں۔
5 فیصد سٹار فش پوزیشن میں سوتے ہیں۔ کمر کے بل سیدھی ٹانگیں دونوں ہاتھ تکیہ پر اوپر کی طرف۔ دوسروں کی بات دھیان سے سنتے ہیں، اچطے دوست ہوتے ہیں، بڑھکیں مارنے کی بجائے کچھ کرنا پسند کرتے ہیں۔لوگوں کی توجہ حاصل کرنا یا توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں کرتے۔ جہاں تک ہو سکے خاموشی سے دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain