کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جے المطیری کے ہمراہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کویتی وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

