”چوتھی واری وی شیر“

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ہونے والا وار عوام نے اپنے سینے پر لے لیا ،میری والدہ اور نواز شریف کافون آیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے شیروں کا شکریہ اداکرنا,عوا م نے آج ثابت کر دیا کہ وہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں مانتے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹان لاہو ر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا مقابلہ سب کے ساتھ تھا ،مسلم لیگ کے شیروں نے آج ثابت کردیا کہ وہ اپنے لیڈر سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آپ نے جی ٹی روڈ پر ان کا استقبال کیا ،یہ آپ کی ہی محبت ہے کہ وہ آج کامیاب ہوئے ۔ آج ہونے والی نواز شریف کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ این اے 120کی عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ اپنے سر لے لیا،عوام نے ناانصافی پر اپنا ردعمل دے دیا ہے ،عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر اپنا فیصلہ دے دیا۔ پانامہ فیصلے پر عدلیہ کے ترجمان مسترد ہوگئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو کام نہیں کرنے دیاگیا،ان کوراتوں رات اٹھا لیا گیا ،پولنگ کے دوران جب ایک بچی شیر کی پرچی لے کر اندر گئی تو اسے کہا گیا کہ آپ کاووٹ یہاں نہیں ہے ،لیکن جب وہ مخالفین کی پرچی لے کر گئی تو اس کا ووٹ نکل بھی آیا،ایسے ہتھکنڈوں سے آپ عوام کی طاقت کو روک نہیںسکتے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میں انتخابی مہم چلا رہی تھی ،تب مجھے کہاگیا کہ نواز شریف اکیلا ہی لڑ رہا ہے ،جو اکیلاہوتا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مد د ہوتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے جو بھی مسائل ہیں ،وہ جلدازجلد ہو ں گے ،دعا کریں کہ میری اور آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں ،تو میں ان کے ساتھ حلقے میں آں گی ۔عوام نے آج فیصلہ کر دیا کہ اب صرف کی ووٹ کی حکمرانی ہو گی،اب صرف وہی فیصلہ قبول ہو گا جس کے پیچھے عوام کی طاقت ہو گی،آپ نے آج پھر ثابت کر دیا کہ آج بھی نواز شریف ہے کل بھی نواز شریف ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے وعدہ لیا کہ ووٹ کی حرمت کی حفاظت کریں گے ،جبکہ ایک بار پھر میاں صاحب وی لو یوکا نعرہ بلند کیاگیا۔ این اے 120 میں ن لیگ کی برتری، مریم نواز کا رزلٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار، ماڈل ٹان میں وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے، ٹویٹر پر شیر چوتھی واری فیر کا نعرہ، کہتی ہیں نواز شریف اور کلثوم نواز نے اپنے شیروں کیلئے مبارکباد بھجوائی ہے۔ این اے 120 میں کلثوم نواز کی فتح کے بعد ماڈل ٹان میں وکٹری سپیچ کرتے ہوئے مریم نواز مخالفین پر خوب گرجیں برسیں، کہتی ہیں مسلم لیگ ن کے شیرو! بہت بہت مبارک ہو، کامیابی پر اللہ کا کروڑ دفعہ شکر ادا کرو، میاں صاحب! لاہور کہہ رہا ہے “وی لو یو”، مسلم لیگ ن اکیلی کھڑی تھی، آپ کا مقابلہ ان کے ساتھ بھی تھا جو نظر نہیں آتے لیکن عوام نے فیصلے پر فیصلہ سنا دیا، آج وہ سب ہارے جنہوں نے نواز شریف کے گرد گھیرا ڈالا تھا، ہمارے کارکنوں پر کالے کپڑے ڈال کر گھروں سے اٹھایا گیا، ابھی تک امجد نذیر بٹ لاپتہ ہیں اور یو سیز کے کئی اور لوگ بھی غائب ہیں، جب کل مجھے معلوم ہوا اور میں نے اپنے کارکنوں کو فون کئے تو وہ بولے، باجی! فکر نہ کریں، یہ تو کچھ بھی نہیں، ہم نے بڑے بڑے آمروں کا مقابلہ کیا ہوا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ شیر کی پرچی رکھنے والوں کو کہا گیا کہ تمہارا ووٹ نہیں ہے، دوسری جماعت کی پرچی والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئیں، تم ایسے ہتھکنڈوں سے عوام کی طاقت کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان رو رہا ہو گا، اس کے رونے کا وقت ہے۔ مریم نواز بولیں، انتخابی مہم کے دوران لوگوں نے مجھ سے کہا، ہمیں پتہ ہے نواز شریف اکیلا لڑ رہا ہے، جیہڑا کلا، اوہدے نال اللہ، آپ نے نواز شریف کیخلاف ساری سازشوں کو ناکام بنایا، آپ نے فیصلہ کر دیا کہ عوام کی حکمرانی چلے گی اور وہی قبول ہو گا جس کے پیچھے عوام کھڑے ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ہاتھ اٹھا کر وعدہ کرو کہ ووٹ کی حرمت کی جنگ میں نواز شریف کا ساتھ دو گے اور نواز شریف کیخلاف ہر سازش میں دیوار بن کر کھڑے ہو جا گے، میں بھی وعدہ کرتی ہوں کہ این اے 120 کے مسائل کو دن رات ایک کر کے حل کروں گی، دعا کرو کہ ماں صحتیاب ہو کر گھر آ جائے، میں اور میری ماں آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر رہیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے، آج مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ سب سے تھا اور اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ بیگم کلثوم نواز کی فتح کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنمامسلم لیگ(ن) مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ سب سے تھا اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم کامیاب ہوئے۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چوتھی واری فیر شیر، مریم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)کے ہمراہ ماڈل ٹان میں قائم سیکرٹریٹ میں الیکشن مہم کو مانیٹر کیا ، جس کے دوران انہوں نے بھرپور نعرہ بازی بھی کی۔

لیگی خاتون ایم پی اے کے بیان نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کو اس وقت سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حمایتیوں کے ہاتھوں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑگیا جب انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ووٹ تو انہی کو ملیں گے۔ حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں این اے 120 کے ووٹرز کے تاثرات بیان کیے اور ان کی طرف بات منسوب کرکے بتایا کہ چاہے کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا ، ہم انہی کو ووٹ دیں گے اور وہی جیتیں گی۔ ووٹرز، حنا پرویز بٹ کے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا ٹرولز بھی میدان میں آگئے اور ان کی خوب ٹرولنگ شروع کردی۔ اقبال وزیر بریار نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہم پارٹی کو ووٹ ڈالتے ہیں کتوں کو نہیں۔

اذیت کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟, دیکھئے خبر

لندن ( بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈاکر کو لندن میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لئے حسن نواز کے دفتر پہنچے تین منٹ تک دروازہ کے باہر بیلیں بجاتے رہے مگر کسی نے دروزہ نہ کھولا۔ میڈیا کی کوریج پر وزیر خزانہ نے پھیجے مڑ کر دیکھا تو ایک بار پھر دروازے کھولنے کیلئے ایک ہاتھ سے دروازے کا ہولڈر گھماتے رہے اور دوسری ہاتھ سے گھنٹی بجاتے رہے تاہم دروازہ نہ کھلنے پر وہ اپنے کوٹ اور ٹائی کو ٹھیک کرتے رہے ،تین منٹ کی اذیت کے بعد دروازہ کھلا تو فورا اندر چلے گئے۔

ماں کی سیٹ بیٹی نے جیت لی ,ملی مسلم لیگ کی تیسری پوزیشن ,دیگر جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) تمام پولنگ سٹیشنز سے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج موصول، مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز61572 ووٹ حاصل کرکے کامیاب، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 48381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں، کلثوم نواز کی13191 ووٹوں کی برتری۔۔دن کے آغاز میں ووٹنگ ٹرن آو¿ٹ انتہائی کم رہا لیکن دوپہر کے بعد عوام نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا اور آخری گھنٹے میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا بہت رش دیکھنے میں آیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج مسلم لیگ ن کے حق میں آنے کے بعد پارٹی کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جشن منایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز سمیت متعدد پارٹی رہنماﺅں نے جیت پر مبارکباد دی۔ اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی الیکشن جیتا لیکن آج پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کو صرف 2 ہزار 692 ووٹ ملے۔ ملک کے سیاسی منظر نامے میں اس حلقے کے ضمنی انتخاب کو بے حد اہمیت دی جا رہی تھی تاہم اب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز نے میدان مار لیا ہے۔ این اے 120 کے ٹوٹل 220 پولنگ اسٹیشنز سے کلثوم نواز کو 59 ہزار 413، یاسمین راشد کو 46 ہزار 145، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ کو 4 ہزار 268 ووٹ ملے۔ لاہور کے حلقہ این اے 120 میںپاک فوج کے انتظامات سنبھالنے کے باعث ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغازمقررہ وقت پر آغاز،صبح پولنگ کی شرح دس فیصد جبکہ سہ پہرہوتے ہی ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔تمام حلقہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ،پولنگ بوتھ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ وقت کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ووٹرز کوہدایات جاری کی گئی تھی کہ ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے قومی شناختی کارڈکا ہونالازمی ہوگا۔جبکہ حاملہ اور عمر رسیدہ افراد کوبغیر کسی لائن میں لگے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہےں اور ووٹرز کو جامہ تلاشی کے بعد پولنگ اسٹےشنز کے اندر آنے کی اجازت دی گئی،الےکشن کمیشن کی طرف سے طے کئے گئے اےس او پےز اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹےشنز سے مقررہ فاصلے پر سےاسی جماعتوں کے کےمپوں کا بھی انعقاد کےا گےا جہاں سےاسی جماعتوں کے کارکن پرجوش نظر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے امےدوار کی جےت کےلئے پرعزم نظر آ ئے،ووٹرز کو پولنگ اسٹےشنوں تک لانے کی سہولت امےدواروں کی طرف سے فراہم کی گئی،پولنگ کا عمل شروع ہونے کے وقت لاہورےوں کی طرف سے ووٹ کا سٹ کرنے کاسلسلہ سست روی کا شکار رہا تاہم لاہور ی ناشتہ کرنے کے بعد پرجوش نظر آئے اور اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود سےاسی جماعتوں کے کےمپوں مےں ووٹرز اور سپورٹرز کا رش دےکھنے مےں آےا،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مومن پورہ بلاک ون مےںپولنگ کا عمل انتہائی پرامن انداز مےں شروع ہوا،جہاں 5پولنگ اسٹےشن بنائے گئے ہےں،اسی طرح سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول شےش محل روڈ راج گڑھ اور ریواز گارڈن مےں بھی پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ووٹرز کی قطارےں لگ گئےںجبکہ معمر افراد بھی رش سے پہلے پہلے جوق در جوق ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے،وزےر خوراک پنجاب بلال ےاسےن نے سنٹرل ماڈل ہائی سکول مےں اپنا ووٹ کاسٹ کےا،وزےر اعلیٰ پنجاب کے مشےرخواجہ احمد حسان نے کرےم پارک مےں پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لےا اور پولنگ کے انتظامات پر اطمےنان کا اظہار کےا،مےڈےا سے گفتگو مےں ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ ووٹ کا حقےقی حقدا رکون ہے،اےن اے 120مسلم لےگ(ن) کا گڑھ ہے،امےد ہے نواز شرےف کی جےت ہو گی،انہوںنے کہا کہ حلقہ مےں بڑا دنگل ہونے جا رہا ہے اور انتہائی اچھے انداز مےں پولنگ کا عمل جاری ہے،پی ٹی آئی کی امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد کا کہنا ہے کہ آج کا دن بڑا اہم دن ہے،اور این اے 120مےں تارےخ رقم ہونے جا رہی ہے،ووٹرز آرام کو چھوڑےں گھروں سے نکلےں اوراپنے مقدس ووٹ کا استعمال کرےں، حلقہ میںرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 321633 ہے ،ضمنی انتخاب میں 220 پولنگ اسٹیشنزاور 568 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہےں ،220 پریزائیڈنگ آفیسرز، 568 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز اور 568 پولنگ آفیسر ز تعینات کئے گئے ہےں،حلقے میں پہلی بار تجرباتی طور پر مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ووٹر پہلے مینوئل طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اسکے بعد بائیو میٹرک مشین سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ بائیو میٹرک مشینوں پر انگوٹھے کے نشان سے ووٹر کی تصدیق کی جائے جبکہ مشین پر نصب کیمرہ ووٹر کا چہرہ مشین میں موجود ڈیٹا کے ساتھ تصدیق کرے گا۔حلقہ میں 50 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور 50 بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کی گئیں،اس نشست کے لیے کل 44 امیدوار میدان میںتھے جن میں سے 8 امیدوار سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے تاہم اس مقابلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا۔ حلقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت فوج، پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات رہی۔ڈی آئی ئی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق حلقے میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، 220 پولنگ اسٹیشنز پر7 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں 6 ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز اور46 ایس ایچ اوز تعینات ہیں، 105 عمارتوں میں 220 پولنگ اسٹیشن ہیں جنہیں 5 زون میں تقسیم کےا گیا ہے اور ہرزون کا انچارج اے ایس پی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کی 30 گاڑیاں، پیرو اور ڈالفن فورس گشت کررہی ہے، روف ٹاپ سکیورٹی اور فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے بتایا کہ ایس پی آصف صدیق ٹریفک کی نگرانی کر رہے ہےں۔سی ٹی او کے مطابق الیکشن کے دوران 580 وارڈنز اور افسران ڈیوٹی دے رہے ہیں، 4 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز اور 14 پٹرولنگ افسران ڈیوٹی پر ہیں، 480 وارڈنز، 86 لیڈی وارڈنز بھی حلقے میں تعینات ہیں جب کہ 2 ٹریفک رسپانس یونٹ،6 لفٹرز اور 2 بریک ڈاو¿ن بھی تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حلقے میں کل3لاکھ 21ہزار 786ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جس میں مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ 79ہزار 642ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 42ہزار 144ہے،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ این اے 120 میں کل 220پولنگ سٹیشنزبنائے گئے ہیں اورپولنگ بوتھ کی تعداد 573ہے، جن میں سے مردوں کیلئے 103 جبکہ خواتین کیلئے 98 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیںاسی طرح مردوں کیلئے 312اورخواتین کیلئے 261پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جبکہ 19پولنگ سٹیشنزمشترکہ بنائے گئے ۔تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج فوج تعینات کی گئی تھی۔واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست نواز شریف کی نااہل کے باعث خالی ہوئی تھی ، اس نشست پر مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر سمیت 44امیدواران کے درمیان مقابلہ تھا۔اےن اے 120 کے غےر حتمی اور سر کا ر ی نتائج میں مسلم لےگ ن کی کا مےا بی کے بعد شہرمیں پا بند ی کے باوجود متعد د علاقوں میں ہو ائی فا ئر نگ سمےت آتش با زی کا سلسلہ رات گئے تک جا ر ی ر ہا ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقہ میں ما جد ظہو ر کے د فتر کے با ہر کا رکنو ں نے ہو ائی فا ئر نگ کی اور آتش با زی کا مظاہر ہ بھی کےا ۔ اسی طر ح شفےق آبا د ، ساند ہ ، اےم اے او کالج ، اسلا م پو ر ہ سمےت متعد د علاقوں میں را ت گئے تک ہوائی فا ئر نگ کا سلسلہ جا ر ی ر ہا ۔ذرا ئع نے د عو ی کےا ٰہے کہ پو لیس نے مزنگ کے علاقہ سے ما جد ظہو ر ے د فتر کے با ہر فا ئر نگ کر نے والے دو افرا د کو حرا ست میں لےا ہے ۔دوسری جا نب پو لیس کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو گرفتا ر نہیں کےا گےا ۔

یار سگریٹ کا سوٹا ذرا سوچ کے لگانا کیونکہ۔۔۔

 نیویارک (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں جہاں پرتشدد اور خانہ جنگی کے واقعات میں جانیں ضائع ہوئی ہیں، وہیں تمباکو نوشی اور دل کے عارضے کے باعث بھی لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ۔اس کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد کی صحت خوراک کی کمی اور ذہنی انتشار کے باعث خراب بھی ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلوبل برڈن آ ڈیزیز نامی ادارے کی جانب سے 2016ءکی ہلاکتوں کے اعداد و شمارمیں بتایاگیا ہے کہ 130 ممالک میں 2500 ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دنیا بھر میں 5 میں سے ایک شخص خوراک کی کمی کے باعث موت کے منہ میں گیا اور صرف تمباکو نوشی کے باعث ہی 71 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

کلثوم نواز جیت کر بھی وزیر اعظم ہاوس نہیں جاسکیں گی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز ضمنی الیکشن میں جیت بھی گئیں تو وزیراعظم ہاو¿س تک نہیں پہنچ سکیں گی، وزیراعظم شاہد خاقان استعفیٰ نہیں دینگے، ن لیگ کے لوگ اٹھائے نہیں گئے خود ہی غائب ہوئے ہیں، این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھی، نواز شریف کافی دیر بعد میڈیا سے بڑی محتاط گفتگوکی اور پہلی بار” مجھے کیوں نکالا“ نہیں کہا بلکہ محتاط گفتگو سے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ ان سے نرمی اختیار کی جائے، حکومت میں ہوتے ہوئے ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز اگر کم ووٹوں سے جیتی ہیں تو بھی یہ ن لیگ کا بڑا نقصان ہوگا، پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکہ لگا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کا نقطہ نظر بھی مختلف ہے، وہ یو این میںکیا بات کرینگے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کیلئے جو تقریر تیار کی گئی ہے وہ نواز شریف کو سوٹ نہیں کرتی تاہم وہ اس تقریر کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرینگے۔ آج بیگم کلثوم اورخواجہ آصف کے اقاموںکے کیسز کی بھی سماعت ہونی ہے، بیگم کلثوم نواز جیت کر بھی وزیراعظم ہاو¿س نہیں پہنچ سکیں گی، آنےوالے دنوں میں یہ بات ثابت ہوجائے گی۔

صحافیوں پر بھی دفعہ 144کیوں لگی؟, دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب سیکشن 144کے تحت محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام یقینی بنانے کے لئے صوبہ بھر میں فضا میں بغیر پائلٹ اڑنے والی مشینری کے استعمال ، ریموٹ کنٹرولڈ ماڈل ائیرکرافٹ ، ڈرون کیمروں، فضائی کیمروں ، کواڈ کاپٹرز، ہیلی کیمز اور غباروں کے ذریعے میڈیا ، سپورٹس ، کمرشل اور تفریح سرگرمیوں کی کوریج پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کریگا۔

ذیا بیطس اور نیورو پیتھی

ڈاکٹرنوشین عمران
نیورو پیتھی اعصابی نظام کا نقصان ہے یعنی دماغ، نسوں میں ہونے والی خرابی نیوروپیتھی کہلاتی ہے۔ اس تکلیف میں دماغ سے نسوں (NERVES) اور پھر نسوں کے درمیان سگنل بھیجنے یا پیغام رسانی میں کمی اور سستی ہو جاتی ہے۔ دماغ سے براہ راست نسوں اور دماغ سے حرام مغز کے ذریعے نسوں کو سگنل جاتے اور آتے ہیں۔ نسوں کا یہ نیٹ ورک تمام جسم کے ہر حصے تک جاتا ہے اسی لیے جسم کے کسی بھی بیرونی یا اندرونی حصے میں ہونے والی حرکت، یا چوٹ اور اس کے ردعمل کیلئے دماغ سے ہر وقت سگنل جاری ہوتے ہیں۔ نیوروپیتھی کی کیفیت ذیابیطس میں بہت عام ہے کیونکہ ذیابیطس کے مریضوں میں خاص کر وہ جنہیں بہت لمبے عرصے سے مرض ہو یا وہ جن میں ذیابیطس کنٹرول اچھا نہ ہو خون کی نالیاں پوری طرح سے خلیوں اور نسوں کی آکسیجن اور غذائیت نہیں پہنچا سکتیں اس لیے نسوں کی سگنل آگے بھیجنے کی اہلیت بھی کم ہو جاتی ہے۔
نیوروپیتھی سے پیروں، ٹانگوں، ہاتھوں میں بے حسی کی کیفیت ہو جاتی ہے۔ ہاتھوں، پیروں میں سردی، گرمی محسوس کرنے کی حس کم ہو جاتی ہے کیونکہ دماغ سے سب سے دور ہونے والے مقامات میں پیر ہیں اس لیے نیوروپیتھی سب سے پہلے پیروں میں ہوتی ہے پھر بڑھتے ہوئے ٹانگوں تک آ جاتی ہے۔ نیوروپیتھی کے باعث جسم کے پٹھے کمزور پڑ جاتے ہیں۔ معدہ خالی ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس سے معدہ میں متلی، قے، پیٹ پھولنا، ڈکار، قبض، بے آرامی رہتی ہے۔ مثانہ میں کنٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ پیشاب کرنے کے بعد بھی حاجت محسوس ہوتی رہتی ہے۔ اچانک بستر یا کرسی سے کھڑے ہوں تو سر چکرا جاتا ہے یا کمزوری ہوتی ہے۔ بلڈپریشر لو ہو سکتا ہے۔ پیروں اور ٹانگوں پر پسینہ کم آتا ہے جس سے یہ جگہیں خنک ہو جاتی اور بعض اوقات خارش ہو سکتی ہے۔ رفتہ رفتہ نسوں کی بے حسی درد کی شکل اختیار کر جاتی ہے ایسا ہونے لگے تو یہ ذیابیطس کی ایک پیچیدگی کی ابتداءہے۔
علاج کیلئے لازمی شوگر کنٹرول کریں۔ پیروں کو صاف رکھیں، پیروں کی ورزش یا واک کریں کیونکہ اس سے پیروں اور ٹانگوں کو خون کی گردش بہتر ہو گی اور نسیں بہتر کام کریں گی۔ روزانہ رات نیم گرم پانی کے ٹب میں پیر ڈبو کر بیٹھیں اس سے بھی خون کی گردش بہتر ہو گی اور درد کو آرام آئے گا۔ وٹامن B.6 اور B.12 کی گولیاں دو سے تین ماہ روزانہ لیں۔
٭٭٭

ضمنی الیکشن میں کا میابی کے اگلے روز کلثوم نواز کو سپریم کو رٹ سے بھی بڑی خو شخبری مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ مقدمہ پانامہ کیس سے مختلف ہے، پانامہ کیس میں معاملہ تنخواہ ظاہر نہ کرنے کا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کریں الیکشن ہوچکاہے،آپ کے پاس کچھ نہیں تو آپ کو درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔پیر کو کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف سپریم کورٹمیں دائر درخواستو ں کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواستیں فیصل میر اور اشتیاق چوہدری نے دائر کی تھیں۔ فیصل میر کی وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی۔ اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ این اے 120 الیکشن ہوچکا ہے۔ پری الیکشن کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے۔بتائیں کلثوم نواز نے کونسا اثاثہ ظاہر نہیں کیا؟ اس پر وکیل فیصل میر نے کہا کہ کلثوم نواز نے اقامہ ظاہر نہیں کیا۔ اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ مقدمہ پانامہ کے مقدمے سے مختلف ہے۔ پانامہ کیس میں معاملہ تنخواہ ظاہر نہ کرنے کاتھا۔ اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کریں۔ آپ پسند کریں یا نہ کریں الیکشن ہوچکاہے۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ آپ نے تین اعتراضات اٹھائے لیکن ثبوت نہیں دیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کے پاس دیگر فورم موجود تھے۔ عوام کے مینڈیٹ کی عزت کریں۔ آپ کے پاس کچھ نہیں تو آپ کو درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

عائشہ گلا لئی آئندہ دو رو ز میں کیا کرنیوالی ہیں،انکشاف نے بھونچال پید ا کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عمران خان کے کہنے پر پر سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے، دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتہ سب کو چل گیا ہے،ان کے کہنے پر سوشل میڈیا کےذریعے مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لاکرملک کوکرپشن سے پاک نہیں بناسکتی۔انہوں نے کہا کہ نیب کو ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ، وہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر کھڑی ہیں،تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں ، یہ ہماری اپنی پارٹی ہے۔منحرف خاتون رہنما نے آئندہ دو روز میں پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان بھی کیا ہے