تازہ تر ین

نامناسب لباس پہننے پر ملائیکہ اروڑا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

ماہرہ خان کے  بعد ملائیکہ اروڑا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ملائیکہ کو 2016میں ارباز خان سے علحیدگی کے بعد پر آسائش لائف اسٹائل پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ماہرہ خان کے بعد بھارتی اداکا رہ ملائیکہ اروڑا کی نا منا سب کپڑے پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس کے بعد صارفین نے آﺅدیکھا نہ تاﺅاور معروف اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھرپور تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی متازع لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اڑورا کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ اپنی عمر کے حساب سے کام کرو، ایک بچے کی ماں ہو کچھ تو شرم کرو وغیرہ جیسے کمنٹس دیئے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ماڈل کو اعزاز دینے کی تقریب بھارت کے مشہور امیر جوڑے نیتا اور مکیش امبانی نے منعقد کروائی جس میں گلیمر اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر مشہور برانڈ کا ڈریس زیب تن کیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ نامناسب ڈریس ایک نظر نہ بھایا اور تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain