ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ فلمساز کبیر خان کی نئی فلم میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کترینہ کیف کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی 1983ءکے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہے ،فلم میں اداکار رنویر سنگھ کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے مد مقابل اداکارہ کترینہ کیف کے نام پر غور کیا جارہا ہے ،اگر کترینہ کیف کو فلم کی کاسٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے تو یہ دونوں اداکاروں کی اکھٹے پہلی فلم ہو گی، تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
