تازہ تر ین

عدنان سمیع اب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور و معروف گلوکار عدنان سمیع گلوکاری میں نام بنانے کے بعد اب بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ حال ہی میں پاکستان سے ہندوستانی شہریت حاصل کرنےوالے گلوکار عدنان سمیع کو ایک نئی بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔مایہ ناز گلوکار عدنان سمیع نئی بالی وڈ فلم ‘ افغان- سرچ آف ہوم’ میں کام کرنے جارہے ہیں۔ عدنان کی یہ فلم اگلے برس سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستان سے اپنے فن گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔وہ سابقہ بیوی زیبا بختیار کےساتھ ایک لالی وڈ فلم ‘ سرگم’ میں اداکاری بھی کرچکے ہیں۔ فلم کے سارے گیت عدنان سمیع کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے تھے۔فلمساز سید نور کی فلم میں عدنان سمیع نے اداکاری و گلوکاری کی تھی جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain