لاہور(شوبز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد راحت فتح علی خان کا پہلا قوالی میوزیم بنانے کا فےصلہ ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے اپنے قریبی دوستوں کے مشورے سے قوالی کے تاریخی فن کی روایات زندہ رکھنے کئے ایک ایسا میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں نہ صرف پاکستان کے مقبول قوالوں کا کلام رکھا جائے گا بلکہ قوالی میں استعمال ہونے والے تاریخی آلات موسیقی بھی رکھے جائیں گے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ قوالی میں جس طرح جدت آئی اسی طرح بہت سے آلات کا استعمال بھی ناپید ہوگیا اور ایک طرح سے قوالی کمپیوٹرائز ہوکر رہ گئی لیکن اب راحت فتح علی خان قوالی کو اس کی اصل روح کے ساتھ واپس لانا چاہتے ہیں۔
