ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے کیریئر کو ایک نیا موڑ دینے کا فیصلہ کرلیا۔انوشکا نے اداکاری اور پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اب فیشن ڈیزائنگ کے بزنس کا بھی آغاز کردیا اور اپنی ڈیزائنر کلیکشن کا نام انہوں نے ’ن±ش‘ رکھا ہے۔انڈیا میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیشن ڈیزائنگ کا خیال 29 سالہ اداکارہ کے ذہن میں کئی سالوں سے تھا۔اداکارہ کا اپنی کلیکشن ’ن±ش‘ کی لانچ تقریب کے دوران کہنا تھا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس کا پلان کررہی ہوں، میں کافی پرجوش ہوں لیکن بہت زیادہ نروس بھی ہوںانوشکا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں یہ کام بھی کررہی ہوں۔جب انوشکا سے سوال کیا گیا کہ فیشن ڈیزائنگ کو لے کر بھی بولی وڈ اداکاروں کے درمیان مقابلہ جاری ہوگیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، زیادہ برینڈز، زیادہ ڈیزائنز، زیادہ اسٹائلز اور زیادہ پسند، اور اگر میں بھی اس حصے میں کچھ کرسکوں تو یہ اچھی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو منفی انداز میں نہیں سوچتی کیوں کہ ان کی کلیکشن سے ان کے فیشن کے انداز کی جھلک نظر آئےگی۔خیال رہے کہ انوشکا شرما کے علاوہ دپیکا پڈوکون، سونم کپور جیسی اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے اپنے ملبوسات کے برینڈز سامنے لاچکی ہیں۔