تازہ تر ین

شمسہ نے ثنا ءمیر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور( این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سابق سربراہ شمسہ ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق کپتان ثنا ءمیر کے باعث مبینہ طور پر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں جیتے ہوئے میچ ہارے،ثناءمیر گروپ کا ویمن کرکٹ میں راج ہے ،ثنامیرسینئرکھلاڑی کوسلیکشن کمیٹی میں شامل کراناچاہتی تھیں اور من پسندکھلاڑی کوٹرینر بنوانا چاہتی تھیں۔ایک انٹر ویو میں شمسہ ہاشمی نے الزام عائد کیاکہ جب ٹیل اینڈر ہوتے تھے تو ثناءمیر خود بالنگ کراتی تھیں اور اچھے کھیلنے والے بیٹسمینوں کے سامنے دوسرے بالرز کو لگا دیتی تھیں۔ثناءٹیم کے معاملات میں بھی زیادہ مداخلت کرتی تھیں۔قومی ٹیم میں زیادہ ترلڑکیاں27سال کی عمرسے زائدہیں، الزبتھ برکت کوآف اسپنرہونےکی وجہ سے کبھی نہیں کھلایاگیا،کھلاڑیوں کوپرفارمنس کی بنیادپرٹیم میں ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اصل مسائل کی جڑ ثناءمیر ہے ، 10سال سے وہی لڑکیاں کھیل رہی ہیں جو ثنا ءمیر کو پسند ہیں۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ کپ میں عبرتناک شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پورا ویمن ونگ فارغ کر دیا مگر جو اصل مسائل کی جڑ ہے وہ سلیکشن کے لئے دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 اور ورلڈ کپ 2017 میں کچھ میچز میں ان کے فیصلے پاکستان ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوئے، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کے اہم میچز میں ان کی کارکردگی کے حوالے سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں چنائی میں کھیلا گیا 16واں میچ جس میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز نے 104 رنز کا ہدف دیا اور پھر بھی گرین شرٹس کو 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں 10.5 اوورز میں 44 پر 3 وکٹیں گری تھیں جب ثناءمیر بیٹنگ کے لئے آئیں اور انہوں نے 26 گیندوں پر 6 ڈاٹ بالز کھیل کر بغیر کوئی باﺅنڈری لگائے 18 رنز سکور کیے۔انہوں نے کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ 2017 میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 377 رنز بنائے، پاکستان کو میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 103 رنز سے شکست ہوئی، انگلش اوپنرز نے سنچریز سکور کیں۔ انگلش اوپنرز کے خلاف ثناءمیر کے فیلڈنگ پلان پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں۔ انہوں نے لیگ سائیڈ پر 100 سے زیادہ رنز سکور کیے مگر انہوں نے اس پر توجہ نہ دی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 50 اوورز میں 207 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھی تاہم ثناءمیر کی جانب سے بولرز کے درست استعمال نہ کرنے کے باعث 49 ویں اوور میں ٹیم شکست کھا گئی۔ثنامیر کی جانب سے ایسا دانستہ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میرا موقف نہیں ہے تاہم اس حوالے سے پی سی بی کو تحقیقات کرنی چاہئیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain