تازہ تر ین

بورڈنے مکی آرتھرکے معاہدے میں توسیع کردی

لاہور (بی این پی )پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کردی جبکہ سپورٹ سٹاف کے کنٹریکٹ بھی ورلڈ کپ دوہزارا نیس تک نافذ العمل ہوں گے۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر کی خدمات دورہ انگلینڈ سے قبل مئی دو ہزار سولہ میں دو سالہ معاہدے کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔ بورڈحکام کے مطابق ہیڈ کوچ اور دیگر کوچز ورلڈ کپ تک کھلاڑیوں کی رہنمائی کے پابند ہوں گے ٹیم مینجمنٹ میں صرف ایک تبدیلی کی جا سکتی ہے جو ممکنہ طور پر منیجر کی ہوگی۔ پی سی بی اس بات کا جائزہ لے گا کہ طلعت علی کو عہدے پر برقرار رکھا جائے یا پھر سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد نئے منیجر کی تقرری کی جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain