تازہ تر ین

پیسے کی چمک یا پریشر سنسر بورڈ نے نامعلوم افراد 2اوکے کردی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) متنازعہ اور فحش فلم نامعلوم افراد 2جس پر گذشتہ روز پنجاب حکومت نے پابندی عائد کردی تھی ہفتہ کی شامکل سنسر بورڈ نے تمام اعتراضات مسترد کرکے اسے نمائش کی اجازت دیدی،اجلاس میں فلم کا قابل اعتراض گانا دیکھا گیا اور چیئر پرسن زیبا محمد علی بھی موجود تھیں، سیکرٹری سنسربورڈ راو¿ پرویز اختر نے قابل اعتراض سین کے بارے میں کہا کہ یہ فلم کراچی اور پنجاب سے باہر دوسرے مقامات پر بھی چل رہی ہے اور کسی نے اعتراض نہیں کیا، سنسر بورڈ کے ایک رکن سہیل بٹ نے رائے دی کہ میرے خیال میں بکنی اور مختصر ترین لباس میں بیرون ملک ساحل سمندر پر فلمایا جانے والا گیت نکال دینا چاہئے ، جس پر پریس کے ایک حصے نے اعتراض کیا ہے ، لیکن زیبا محمد علی نے بھی اس رائے کی مخالفت کی ، سیکرٹری راو¿ پرویز اختر نے پھر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساحل سمندر پر فلم کی اداکارہ کا ڈانس معمول کی بات ہے اور ویسے بھی یہ ڈانس پاکستان میں نہیں ہوا بلکہ بیرون ملک ہوا ہے جہاں ایسے لباس کو برا نہیں سمجھا جاتا ، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عثمان پیرزادہ نے بھی متنازعہ سین کے خلاف اعتراضات مسترد کردیئے اور کہا کہ فلم کو نمائش کیلئے پیش ہوناچاہئے ، اس طرح زیبا محمد علی ، عثمان پیرزادہ اور سب سے زیادہ سیکرٹری راو¿ پرویز اختر کی بھرپور وکالت کی وجہ سے فلم کی نمائش روکنے کیخلاف فیصلہ دیدیا گیا اور بورڈ کے ایک رکن سہیل بٹ کی یہ تجویز بھی منظور نہ کی گئی کہ کم از کم ایک متنازعہ گانا نکالنا ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain