تازہ تر ین

شام میں روس کے فضائی حملے

دمشق (ویب ڈیسک) شام میں روس کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کے 120 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائی حملوں میں داعش کے 120 جنگجو ہلاک ہوئے، جن میں 60 غیر ملکی شرپسند بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ المیادین کے علاقے میں دہشت گردوں کی ایک کمان پوسٹ کو فضائی بمباری کر کے تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 80 جنگجو مارے گئے، ان میں روس کے علاقے شمالی قفقاز سے تعلق رکھنے والے 9 جنگجو بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی قصبے البوکمال میں فضائی حملوں میں داعش کے 40 جنگجو ہلاک ہوئے۔ روس شام کی اتحادی حکومت کی مدد کیلئے فضائی حملے کرتا ہے، جس میں حکومت مخالف داعش اور القاعدہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain