تازہ تر ین

شوبز کوخیرباد کہنے کافیصلہ نہیں کیا ‘ابھی غور جاری ہے‘

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ زندگی میں ”تبدیلی“ لانے کیلئے کچھ نیا کرنے جار رہی ہوں ، پرستاروں کو میرا منفرد انداز ضرور پسند آئے گا،پریشانیوں سے جان چھڑانے کیلئے خود کو مصروف رکھنا بہت ضروری ہو گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوبز کو خیرباد کہنے کا باقاعدہ فیصلہ ابھی نہیں کیا تاہم اس پر غور جاری ہے ۔اداکارہ نور نے کہاکہ پریشانیوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے خود کو مصروف رکھنے کیلئے کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اورمجھے امید ہے کہ میرے پرستاروں کو میرا مستقبل کا پلان پسند آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سچ بات ہے کہ میں مذہبی پروگرام کی طرف رجوع کررہی ہوں اور یقینا مجھے اس کام میں سکون حاصل ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے نجی ٹی وی چینلز کی طرف سے کام کرنے کی آفرز آرہی ہیں جن پر ہمیں بہت سوچ بچار کررہی ہوں اور جو بھی فیصلہ کروں گی سوچ سمجھ کر کروں گی ۔ اداکارہ نور نے کہاکہ کوئی بھی شخص اپنے ماضی کو نہیں بھول سکتا تاہم میں اپنے ماضی کو بھولنے کی کوشش ضرور کروں گی تاکہ آنے والے دن پرسکون گزار سکوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain