تازہ تر ین

اداکاری کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں ‘اپنا فن منوانا تھا‘

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے لئے پیسہ کبھی بھی اہم نہیں رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کے لئے پیسہ کبھی بھی اہمیت کا حامل نہیں رہا ہے یہاں تک کہ ان کی اداکاری کا مقصد بھی صرف پیسہ کمانا نہیں تھا بلکہ اپنا فن منوانا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ نجی معاملات میں بھی پیسوں کے مہنگے تحائف سے نہیں بلکہ خلوص اور محبت سے خوش ہونے والے انسان ہیں،اداکار نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا آنند ایل رائے کی ہدایات کردہ ہے،فلم میں وہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کی عکسبندی جاری ہے،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain