اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق دختراول مریم نواز سکیورٹی کے معاملے میں موجودہ وزیر خزانہ سے بازی لے گئیں ۔ مریم نواز کی پیشی پر ایک ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہونگے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور اطراف میں رینجرز کہیں نظر نہیں آئے گی ۔ نیب عدالت میں ممکنہ بڑی پیشی کیلئے بڑی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ۔پیشی پر مریم نوازکو اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے کم لیکن شریف فیملی کے ساتھ نیب ریفرنسز میں نامزد وزیر خزانہ اسحاق سے دو گنا زیادہ سکیورٹی دی جائے گی۔ نواز شریف کی پیشی پر ڈیڑھ ہزار جبکہ اسحاق ڈار کی پیشی پر پانچ سو سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ کل احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر ایک ہزار اہلکار مامور ہوں گے جبکہ رینجرزکوطلب نہیں کیا گیا۔ نو اکتوبر کی پیشی کیلیے سکیورٹی انتظامات کے مطابق احتساب عدالت کےاطراف کے راستے بند ہونگے اور صرف ایک داخلی راستہ کھلا ہوگا ۔ کسی سیاسی کارکن کو آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا البتہ میڈیا اور وکلا کو عدالت جانے کی اجازت ہوگی ۔
