ممبئی(خصوصی رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نے کہا ہے کہ اداکاری پیسہ کمانے کیلئے نہیں بلکہ شوق پورا کرنے کیلئے کررہی ہوں،پرانے ہیروز کیساتھ کام کرنا میرا شوق ہے ،میری اگلی تامل فلم ”کالا“سپر سٹاررجنی کانت کیساتھ بطور ہیروئن ہو گی جو باکس آفس پر تہلکہ مچا دے گی۔ایک بھارتی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں حال ہی میں بالی ووڈ فلم پارٹیشن میں اداکاری کرنیوالی ہما قریشی نے کہاکہ اداکاری میرا شوق ہے اور پرانے ہیروز کے ساتھ کام کرکے ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہوں اور یہ میرا شوق بھی ہے انہوں نے کہا کہ اب اگلی فلم میں مشہور اداکار رجنی کانت کی ہیروئین بننے جارہی ہوں اور یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں سپر سٹار رجنی کانت کیساتھ فلم کرنے جارہی ہوں اس سے بڑھ کر میرے لئے کوئی اعزاز نہیں ہے ۔انہوں نے کہاامید ہے کہ میرا کام میرے چاہنے والوں کو پسند آئے گا۔جریدے کے مطابق ہما قریشی تامل زبان میں بننے والی فلم” کالا“میں رجنی کانت کیساتھ اداکاری کرینگی ۔ فلم کی ہدایات اداکار و پروڈیوسر دھنوش دے رہے ہیں ۔ فلم اگلے برس سینما سکرین کی زینت بنے