لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے پاکستانی نڑاد عالمی چیمپیئن باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم پیشے کے لحاظ سے ایک ماڈل ہیں اور اسی لئے ہمیشہ انہیں میک اپ میں ہی دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں وہ ایک نجی ہسپتال میں اپنے ٹیسٹ کروانے پہنچیں تو انہیں بناءمیک اپ اسپاٹ کیا گیا۔میک اپ کے بناءوہ اس قدر مختلف نظر آرہی تھیں کہ دیکھنے والا یہ کہہ ہی نہیں سکتا یہ وہی فریال مخدوم ہیں جنہیں ہم دیکھتے ہوئے آرہے ہیں۔ آپ بھی ان کی بناءمیک اپ تصاویر ملاحظہ کریں ہمیں یقین ہے آپ بھی پہچاننے سے قاصر رہیں گے۔یاد رہے عامر خان اور فریال کے درمیان پچھلے کافی عرصے سے معاملات درست سمت میں نہیں ہیں اور عامر انہیں طلاق دینے کا فیصلہ بھی کرچکے ہیں۔ ان دونوں کی ایک بیٹی ہے اور دوسرے بچے کی آمد بھی متوقع ہے
