اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے اور اپنی والدہ کے ساتھ قیام کریں گے جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ رابطہ کرنے پر سابق وزیراعظم کے ایک انتہائی قریبی عزیز نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے وہ اسلام آباد آئیں گے۔
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا اور وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آگئی اور اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران وہیں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے آج لاہور واپسی آنا تھا جہاں لیگی کارکنان نے ان کا استقبال کرنا تھا۔