ٓ اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے توہین عدالت کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے ۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے اس عمل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ٓاسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے