تازہ تر ین

سابق امریکی صدارتی خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی اسامہ سے ملاقات ۔۔؟ تصویر نے ہلچل مچا دی

دعویٰ(ویب ڈیسک) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن وائٹ ہاؤس گئے تھے اور ان کی ہلیری کلنٹن کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔گذشتہ روز روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘یاد کرو وہ زبردست، سر کو چکرا دینے والی تصاویر جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اسامہ بن لادن کی کس طرح میزبانی کی گئی تھی۔’ان کا اشارہ اس تصویر کی جانب تھا جو روسی ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے۔لیکن یہ تصویر جعلی ہے۔ اصل تصویر 2004 میں اس وقت لی گئی تھی جب ہلیری کلنٹن ایک تقریب میں انڈین موسیقار سبھاشیش مکھرجی سے ملی تھیں۔تب جارج ڈبلیو بش امریکی صدر تھے اور ہلیری کلنٹن سینیٹر تھیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ تصویر دراصل تصاویر کو فوٹوشاپ کرنے کے ایک مقابلے کے دوران تیار کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain