تازہ تر ین

”کرپشن کا شور شرابا “شہباز شریف حقیقت سامنے لے آئے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کےساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے اور ترقےاتی منصوبوں مےں بچائے گئے اربوں روپے کے وسائل عوام کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کےے جا رہے ہےں۔گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقےاتی منصوبوں کاجال بچھا دےا ہے اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں اورفلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفےد ہورہی ہے ۔ موجودہ حکومت کی کامےاب پالیسیوں کے نتےجہ مےں ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چےن نے پاکستان میں 60ارب ڈالر سے زائد کی بہت بڑی سرماےہ کاری کی ہے اورسی پےک سے پاکستان مےں ترقی و خوشحالی کی نئی راہےں کھلی ہےں۔سی پیک 21 کروڑ پاکستانیوں کی خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور چین کی اس تاریخی سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، سی پےک پاکستان کےلئے اےک گےم چےنجربن چکاہے اوراس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفےد ہو گا۔ےہی وجہ ہے کہ دےگردوست ممالک نے سی پےک مےں شمولےت کی خواہش کا اظہار کےا ہے۔وہ آج لندن مےں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ دامن صاف ہے اور ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں ۔بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان میں شفافیت میں اضافے پر تصدیق مہر ثبت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمےل کی جانب تےزرفتاری سے بڑھ رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لےگ(ن) قیام پاکستان کے حصول مقاصد کو ہر قیمت پر پورا کرے گی اورجب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتے رہےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دھرنوں کے ذرےعے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے عمل کو روکنے کی کوشش کی گئی اور ان عناصر کی ضد اورہٹ دھرمی کے باعث ترقےاتی منصوبوں مےں ہونے والی تاخےر سے عوام کا بے حد نقصان ہوا ۔ اگر ےہ عناصر ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لےتے تو مشکلات مےں گھری قوم کا کچھ بھلا ہوتا۔اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر ان عناصر نے قوم پر بڑا ظلم کےا ہے اور ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ان عناصر کو 2018 کے انتخابات میں عوام کے غیص و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ جھوٹ، انتشار اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست سے ملکی مفادات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کےساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوںنے کہا کہ قوم کی مشکلات بڑھانے والے ان عناصرکوملک کی تےزرفتار ترقی سے خوف اورپرےشانی لاحق ہے ۔ملک اندھےروں سے روشنےوں کی جانب بڑھ رہا ہے لےکن مخالفےن کی بے چےنی مےں اضافہ ہورہاہے ۔ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کےلئے جھوٹ، انتشار اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے آگے لےجانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت اورمحروم معےشت طبقات کے معےاری زندگی مےں بہتری لانا ہمارااےجنڈاہے اورخدمت خلق کے اس اےجنڈے کی تکمےل کےلئے دن رات اےک کررکھا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام رضا کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحومہ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر چودھری تنویر خان کی بھاوج اور سابق ایم پی اے یاسر رضا کی والدہ تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی وینا واڈیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے، وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی بیٹی وینا واڈیا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے اور میری ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کیلئے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain