تازہ تر ین

فرانس میں جاری 2سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہو گئی

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس میں جاری ملک گیر دو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہو گئی۔ فرانس میں 13 نومبر 2015ءکے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایمرجنسی لگائی گئی تھی جس کی مدت میں فرانسیسی پارلیمان نے جولائی میں چھٹی مرتبہ محدود توسیع کی تھی۔ مررہ مدت کی تکمیل پر یہ ایمرجنسی یکم نومبر کے روز خود بخود ختم ہو گئی ہے۔ فرانس میں اب سخت سکیورٹی ضوابط نافذ العمل ہو جائیں گے جن پر صدر ایمانوئل ماکرون نے 30 اکتوبر کو دستخط کر کے قانونی شکل دی تھی۔ واضح رہے کہ پیرس میں بیک وقت کئی مقدمات پر کئے گئے حملوں میں 130 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain