اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور رکن اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ ہونے کاامکان ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق حلف نامے میں مبینہ ترامیم کی کوششوں کے بعد کیپٹن صفدر کی اسمبلی میں تقریر نے لیگی قیادت کیلئے نئی پریشانی کھڑی کی ، بیرون ملک ہونیوالے پارٹی اجلاس میں لیگی قیادت نے اہم فیصلے کئے جن میں کیپٹن صفدر کی تقریر سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔