لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ویسٹ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ اسحاق ڈارگزشتہ ہفتے تفصیلی معائنے کیلیے3بار ہسپتال آئے تھے،جبکہ بدھ کو انکی انجیوگرافی کی گئی۔اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر اہلخانہ بھی اسحاق ڈار کے ساتھ لندن میں ہیں،ڈاکٹرزنے وفاقی وزیر خزانہ کو لندن میں قیام بڑھانے اورعلاج کی ہدایت کی ہے۔اس وقت وہ ویسٹ لندن کے ہسپتال میں موجود ہیں جہاں ممکنہ طور پران کی انجیوپلاسٹی کئے جانے کاامکان ہے۔