تازہ تر ین

ن لیگ کے پچاس روٹھے شیر ،نواز شریف برہم ،اہم ہدایت جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے ارکان کی عدم دلچسپی‘ بار بار فون کرنے کے باوجود نہ پہنچے۔ ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو 2 اور 3 نومبر کے اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ یہ پیغام دیا جارہا تھا کہ وہ اپنی شرکت کو لازمی بنائیں کیونکہ دو تاریخ کو نوازشریف اچانک پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر خطاب کر سکتے ہیں۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی لندن سے واپسی سے پہلے ن لیگ نے پلان بنایا تھا کہ 2 نومبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی کو شرکت کے لئے پابند کیا جائے گا اور جب تمام ارکان موجود ہوں گے تو نوازشریف سے ملاقات کے بہانے ان سب کو بلا کر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بنا دیا جائے گا اور یہ تاثر دیا جائے گا کہ تمام ارکان اسمبلی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2 نومبر کے اجلاس میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی تعداد مکمل نہ ہونے پر پارلیمانی اجلاس اور نوازشریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع نہ کرایا جاسکا جس پر نوازشریف نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ ارکان اسمبلی کی اسلام آباد میں حاضری کو چیک کرکے فیصلہ کیا جانا تھا کہ آیا نوازشریف اسلام آبا د میں رکیں اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں۔ ذرائع کے مطابق پیشی کے بعد نوازشریف کو انن کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ بہت سے ارکان اسمبلی نہ تو ابھی تک اسلام آباد پہنچے ہیں اور نہ ہی ان سے رابطے ہورہے ہیں جس پر نوازشریف پھر ناراض ہوئے اور وہاںرکنے کی بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ن لیگی ارکان کو یہ بھی کہا گیا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کے علاوہ اسمبلی بھی کوئی اچھی قراردادیں بھی لائی جارہی ہیں۔ تمام تر اقدامات اور رابطوں کے باوجود 50 سے زائد ن لیگ کے ارکان اجلاس میں شرکت نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے تین وفاقی وزراءکو اب یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ناراض ارکان سے جلد از جلد رابطے کرکے ان کو راضی کریں اور جب تک تمام ارکان راضی نہ ہوں اس وقت تک ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہ بلایا جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain