تازہ تر ین

کینیڈا نے مزید 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا

اوٹاوا (آن لائن) کینیڈین حکومت نے مزید 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے، کینیڈین حکومت کے مطابق اس پیشکش سے دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستانی بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی امیگریشن میں دنیا بھر کے لوگوں کیلئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اعلان کے تحت اگلے تین برس میں دس لاکھ لوگوں کو امیگریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے کہ اگلے تین برس میں ریٹائرہو جانے والے کی وجہ یہ کمی ہوگی، جس کے تحت اگلے برس تین لاکھ دس ہزار، 2019ءمیں تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ءمیں تین لاکھ چالیس ہزار افراد کو امیگریشن دی جائے گی اور دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستانی بھی اس سے فائدہ اٹھاسکے گے۔اگلے سال 3 لاکھ 10 ہزار، 2019 میں 3 لاکھ 30 ہزار اور 2020 میں 3 لاکھ 40 ہزار افرادکو کینیڈا میں بسانے کا ارادہ ہے۔ باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی ضرورت پوری کرنے اور ملکی معیشت میں ہاتھ بٹانے کیلئے اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain