تازہ تر ین

بکراچوری ، ڈکیتی کی درخواست پر ملزم امام مسجد کے دشمن ہو گئے

جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر) جہاں ظلم وہاں خبریں ، بکرا چوری و ڈکیتی کی درخواست گزارنے پر بد کردار ملزم امام مسجد کے گھروالوں کے جانی دشمن بن گئے ۔ خبریں ٹیم کے امام مسجد کو انصاف دلانے کے لیے گاﺅں جانے پر ملزمان غائب، امام مسجد و اہل خانہ کی خبریں وساطت سے خادم اعلیٰ سے حفظ و انصاف کی اپیل ۔ ملزمان قماش قسم کے آدمی ہیں ہم مسجد میں اللہ اور اس کے رسول کے درس کے علاوہ کچھ دنیا داری نہ جانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ موضع کنل جھگڑ اعواناں کے امام مسجد محمد اشرف ولد منیر احمد نے ہاتھ جوڑ کر اپنے بیا ن میں کہا کہ اس نے رجب علی ، انتظار حسین کے خلاف بکری چوری و وارداتیں کرنے کی درخواستیں گزاریں تو مذکورہ الزام علیہان ہمارے جانی دشمن بن بیٹھے پہلے میرے والد کو دھمکیاں دیں اب مجھے راستے میں پکڑ کر پستول تان لیا۔ امام مسجد دربار میاں عبداللہ اشرف کی والدہ نے کہا کہ ملزمان قماش قسم کے آدمی ہیں ہمارا پورا گھرانہ دین سے منسلک ہے اور ہمیں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و درس کے علاوہ دنیا داری کے بارے کچھ علم نہ ہے۔ اس لیے ہماری درخواست پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ بھی کوئی کارروائی نہ کر رہی ہے خبریں ٹیم جب مولوی کو انصاف کے لیے گاﺅں گئی تو ملزمان غائب ہوگئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain