لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کشمےری حر ےت لیڈر مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی گولی اور بند وق کشمےر ےوں کی آواز کو دبا نہےں سکتی آج نہےں تو کل کشمےر ضرور آزاد ہوگا ‘ہندوستان نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کیا ہوا ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں، کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس کے باوجود کشمیری قوم آٹھ لاکھ فوج کا بغیر اسلحے مقابلہ کر رہی ہیں۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں مشعال ملک نے کہا کہ کشمےر ےوں کا حق اقوام متحدہ نے بھی مانا ہے اور حق خودارادیت کےلئے ہماری پرامن جہدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمےر مےں خواتےن کے ساتھ اب جو سلوک کر رہی ہے ےہ دنےا کی سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے مگر بد قسمتی سے عالمی طاقتےں اسکے لےے خاموش ہےں لےکن پاکستانی قوم کشمےر یوں کےساتھ ہےں اور کسی بھی قر بانی سے درےغ نہےں کےا جائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی گولی اور بند وق کشمےر ےوں کی آواز کو دبا نہےں سکتی آج نہےں تو کل کشمےر ضرور آزاد ہوگا کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اقوام متحدہ کو خاموشی کی بجائے اس کا نوٹس لےنا چاہےے ۔