تازہ تر ین

کراچی کی آبادی کم کر کے قبل ازالیکشن دھاندلی کی گئی :فاروق ستار

ننکانہ صاحب (بیورو رپورٹ) ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کی 549ویں برسی کی تقاریب جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے 3ہزار سے زائد سکھ یاتری شریک ہیں،سکھ یاتریوں نے گذشتہ روزگوردوارا جنم استھان ننکانہ صاحب میں اپنی بڑی مذہبی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر سکھ یاتری حکومت پاکستان اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے ان کے استقبال کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر پاکستانیوں کی محبت کے گن گاتی رہی ،سکھ یاتری انتظامات اور مہمان نوازی کے گن گانے لگے اور جتندر سنگھ نامی ایک شخص نے پاکستانیوں کی محبت کے اعتراف میں ایک ویڈیو بھی شیئر کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جتندد سنگھ نامی ایک سکھ یاتری نے ویڈیو شیئر کی ، ویڈیو میں سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا کو یہ بتا رہا ہوں کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر جاری تقاریب میں ہمارے ایک مسلمان بھائی نے سکھ یاتریوں کے استقبال کے لئے80لاکھ روپے کی لاگت سے ایک قالین بچھوا دیا ہے ، یہ قالین گوردوارا جنم استھان سے شروع ہو کرگوردوارا خیراں صاحب تک بچھایا گیا ہے تاکہ سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ اس پاکستانی مسلمان کی محبت ہے کہ اس نے ہماری مہمان نوازی سے اسطرح کی اور ہمارے استقبال کے لئے یہ شاندار طریقہ اپنا یا۔پاکستانی مسلمان کی جانب سے یہ قالین سکھ یاتریوں کے راستے میں آنے والی گلیوں میں بچھایا گیا ہے اور پوری دنیا کے سکھ یاتری پاکستانیوں کی اس محبت پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain