تازہ تر ین

نکاح پر نکاح کرنیوالے جوڑے کا عبرتناک انجام

پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والے نوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اچر کلے کے رہائشی داد نامی نوجوان اور مسما ة (س) نے تقریباً 2 سال قبل نکاح در نکاح کرنے کےلئے اپنے آبائی علاقے سے فرار ہوکر کسی دوسرے شہر میں آباد ہوگئے تاہم گزشتہ شب دونوں میاں بیوی واپس اپنے گاﺅں آئے تو انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق مقتول داد پولیس اہلکار تھا جس کو خاتون کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانہ منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقتولین کے ورثا ءکی جانب سے لاشوں کو لینے کےلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain