تازہ تر ین

بابا گورونانک کیلئے 80لاکھ کا قالین کس نے دیا، جان کر آپ بھی فخر محسوس کریگے

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک ) ننکانہ میں باباگورونانک کی 549 ویںبرسی کی تقاریب جاری ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی مسلمان شہری نے سکھ یاتریوں کے استقبال کیلئے 80 لاکھ روپے کا کارپٹ بچھوا دیا۔ اس موقع پر سکھ یاتری پاکستانی شہریوں کی جانب سے ان کے استقبال کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر پاکستانیوں کی محبت کے گن گاتے رہے۔ جتندر نامی ایک شخص نے پاکستانیوں کی محبت کے اعتراف میں ایک ویڈیو بھی شیئر کردی۔ سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا کو یہ بتا رہا ہوں کہ بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر ہمارے ایک مسلمان بھائی نے سکھ یاتریوں کے استقبال کے لئے 80 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک قالین بچھوا دیا ہے۔ یہ قالین گوردوارہ جنم استھان سے شروع ہوکر گوردوارہ خیراں صاحب تک بچھایا گیا ہے تاکہ سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بابا گورونانک کے 549 وےں جنم دن کی تقرےبات مےں شرکت کےلئے آنےوالے اےک بھارتی سکھ یاتری سمےت 3ےاتری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصےلات کے مطابق گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونےوالوں مےں دہلی کا رہائشی 70سالہ شانتی دےوس ، برطانےہ کا 69 سالہ اجےت سنگھ اور شکار پور( سندھ )کا 45سالہ بالو مل شامل ہےں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 549 وےں جنم دن کی تقرےبات مےں شرکت کےلئے آنےوالے 3848 ہندو ،سکھ ےاتری مختلف بےمارےوں کا شکار ہوگئے ۔ تفصےلات کے مطابق گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب مےں قائم محکمہ صحت کی ڈسپنسری سے 2402اور محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈسپنسری سے 890جبکہ گوردوارہ تنبو صاحب مےں محکمہ صحت کی ڈسپنسری سے 556ےاترےوں کو طبی امداد فراہم کی گئی مےڈےکل آفےسر ز نے بتاےا کہ ان مےں سے اکثرےت گےسٹرو، نزلہ ، زکام اور بخار کے مرےضوں کی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain