کشمور(ویب ڈسک)دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی تمام ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس سے 1750 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئیذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، رحیم یارخان اور جعفرآباد سمیت سندھ، پنجاب اور بلوچستان کےمختلف شہروں میں 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہےکہ گڈو تھرمل اسٹیشن سے ٹرپ ہائی ٹرانس میشن لائنوں پرمرمتی کام مکمل کرکے سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے کئی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔تین روز قبل 3 نومبر کو بھی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اسموگ کے باعث ملک کے مختلف شہروں کوبلیک آوٹ سے بچایا تھا۔وزارت توانائی کے پاور ڈویڑن نے اپنے اعلامیے میں بتایا تھا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے 500 اور200کے وی گرڈ اسٹیشنز کو ٹرپنگ سےبچایا۔وزارت توانائی کے مطابق شدید اسموگ نیشنل ٹرانسمشن سسٹم کے لیے سخت چیلنج ہے۔