تازہ تر ین

لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر بم حملہ

لوئر دیر(ویب ڈیسک) تھانہ منڈا کے علاقہ عارف کلے میں پولیو ٹیم کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں تھانہ منڈا کے علاقہ عارف کلے میں پولیو اہلکار بچوں کو پولیو قطرے پلانے جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق سیکورٹی اور پولیو ٹیم پر مشتمل 6 افراد گاڑی میں سوار تھے کہ اسی دوران ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا تاہم دھماکے میں پولیو اہلکار بال بال بچ گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain