تازہ تر ین

گرفتار سعودی شہزادوں کی جیل میں زمین پر بچھے گدوں پر سونے کی تصاویر میڈیا پر آ گئیں

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کے گرفتار شہزادوں کی زمین پر بچھے گدوں پر سونے کی تصویر میڈیا پر آ گئی ، سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب کا کہنا ہے یہ بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا محض آغاز ہے ، دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدعنوانی کے خلاف شاہ سلمان کی اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت میں ٹویٹ کر دی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار شہزادوں اور اعلی حکام کی جیل میں پہلی رات کی تصاویر میڈیا پر آ گئیں ۔جیل ایک فائیو سٹار ہوٹل کا پرتعیش ٹھنڈا کمرہ ہے جہاں کمبل میں لپٹے شہزادے محو خواب ہیں ۔ تصویر میں شہزادوں کے چہرے نہیں دکھائے گئے ۔ دارالحکومت ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو جیل قرار دے کر شہزادوں کو وہاں قید کیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain