اسلام آباد(آن لائن) احتساب عدالت کے باہر لیگی رہنماو¿ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جتنا دبانے کی کوشش ہو گی لوگ اتنا ہی پیار کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان اداروں کو متنازع کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اداروں کو متنازع کر رہے ہیں، اداروں پر بات کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا پاک فوج سرحددوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، تاثر دیا جاتا تھا کہ جے آئی ٹی اور نیب سے بھاگا جا رہا ہے، لیکن وقت کے ساتھ تمام تاثرات غلط ثابت ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی، لیکن انھیں کچھ نہیں ملا، جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ میں ٹرائل ہوا۔ جب کہ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے مواد جمع کیا۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی‘ عوام نے نواز شریف کو دو مرتبہ وزیراعلیٰ اور تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا‘ تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں‘ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں اور اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ منگل کو مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا جاتا رہا کہ شریف خاندان عدالتوں سے بھاگ رہا ہے تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی۔ عوام نے نواز شریف کو دو مرتبہ وزیراعلیٰ اور تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔ عوام کا جوش نواز شریف کی قیات پر بے لوث اعتبار اور محبت کا نتیجہ ہے عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ عمران خان خود ہی اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔