راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم بچوں کی پرورش کا واحد ادارہ ہے جس میں حقیقی معنوں میں اعلی معیار کی اقدار کو فروغ د ےا جارہا ہے بچوں اور بچیوں کی پرورش اور رہائشی سہولیات میں سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے بہترین معیار قائم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس ضلع کچہری راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے میزبان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر تھے اس تقریب میں منشیات کیس میں سزا موت کی سزا پانے والی خاتون کی آٹھ سالہ بچی صنم کو پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کی تحو ےل مےں دے دےا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ زمرد خان جیل میں اپنی ماو¿ں کے ساتھ قید بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لیے پہلے سے اقدامات کررہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اس کام کو مزید آگے بڑھائیں اور ہماری اس سلسلے میں رہنمائی کریں۔ سیشن جج سہیل ناصر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس بچی کے سویٹ ہوم جانے سے اس کا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے اور اس کی تعلیم وتربیت بہترین انداز میں کی جائے گی۔ زمرد خان نے جسٹس منصور علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے ایچ نائن سنٹر میں ایک سو بچیاں رہائش پذیر ہیں اور آج ان کی بیٹی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وہ اس کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا سکیں گے اس بچی کا سویٹ ہوم کی تحلیل میں دینا ان کے ادارے کے لیے اعزاز کی بات ہے ان کی خواہش ہے کہ پاکستان بھر سے یتیم اور لاوارث بچے اور بچیاں سویٹ ہوم کا حصہ بن جائیں تقریب میں سیشن جج وکلا اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔