تازہ تر ین

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے بارے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کو اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کی اور ریفرنسز کو اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے تفصیل بعد میں جاری کی جائے گئی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے منگل و اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی ان درخواستوں کو دوبارہ سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر احتساب عدالت میں موجود ہیں۔خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے کچھ حوالے دیے جن میں ایک ہی قسم کے ریفرنسز کو یکجا کیا گیا تھا۔ تاہم وہاں موجود نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ‘چونکہ تینوں ریفرنسز نیب نے خود نہیں بنائے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنائے گئے ہیں اس لیے عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی۔احتساب عدالت کے جج نے 19 اکتوبر کو ملزم نواز شریف کی جانب سے ان ریفرنسز کو اکھٹا کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی تھی۔اس کے علاوہ ان کی غیر موجودگی میں تینوں ریفرنسز میں ان پر فرد جرم بھی عائد کی تھی۔ جس کے خلاف نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔گذشتہ ہفتے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں اور داماد کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت سات نومبر تک ملتوی کر دی تھی تاہم عدالت نے انھیں حاضری سے استثنی نہیں دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ نواز شریف کی طرف سے ان کے خلاف زیر سماعت تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے کی درخواست کو رد کیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ تاہم اس فیصلے کی کاپی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گذشتہ سماعت پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔ احتساب عدالت نے دوبارہ فرد جرم عائد کر دی،سماعت15نومبر تک ملتوی کر دی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain