لاہور (خصوصی رپورٹ) لیسکو کا پاور ڈسپیچ سنٹر بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کرنے میں ناکام ہو گیا۔ شہر میں چوتھے روز بھی بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ کمپنی نے ذمہ داری نیشنل پاور کنٹرول سنٹر پر ڈال دی۔ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جمعہ کے روز شروع ہوا تھا لیکن لیسکو حکام کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ متعدد گرڈ سٹیشنز کو بند کر کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔