لاہور (کرائم رپورٹر) الشیخ علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی3روزہ تقریبات شروع ہو گئیں۔ ہزاروں عقیدت مند عرس کی ان تقریبات میں شریک ہیں۔ بیرون ملک سے بھی عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد صوبائی دارالحکومت پہنچ چکی ہے جبکہ افتتاحی تقریب آج 11بجے ہو گی۔ اس موقع پر رسم چادر پوشی ادا کی جائے گی اور دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم قادری‘ سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین‘ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت مذہبی اور کمیٹی کے ارکان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہو گی۔ افتتاح کا آغاز تلاوت‘ نعت خوانی اور منقبت وسلام سے کیا جائے گا جس کے بعد ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی جائے گی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حضرت داتا گنج بخش