لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ ہاﺅس سیون کلب کی سکیورٹی کیلئے اطراف میں کنکریٹ وال کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 18کروڑ 70لاکھ کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔ کنکریٹ وال کے منصوبے پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے جس کے مطابق یہاں کنکریٹ وال کی ضرورت نہیں‘ برک وال کی تعمیر کرلی جائے مگر محکمہ پی اینڈ ڈی کے اعتراضات دور کئے بغیر کنکریٹ وال بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ سیون کلب کی سکیورٹی سکیموں پر رواں مالی سال میں پہلے بھی 5کروڑ کے فنڈز خرچ کئے جا چکے ہیں۔