تازہ تر ین

اب سکول 9بجے کھلا کرینگے ، وجہ جان کر والدین نے سر پکڑ لیے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے بجائے سکول جانے والے چھوٹے بچوں اور ان کے والدین کو نئی مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ سکولوں کا نیا ٹائم شیڈول والدین کیلئے درد بن سر بن گیا ہے۔ انوکھے حکومتی فیصلہ پر اکثر والدین نے بچوں کو سکولز بھیجنے کے بجائے چھٹیاں کرانا شروع کردی ہیں۔ محکمہ ماحولیات واضح طور پر کہہ بھی چکا ہے کہ سموگ کے کم یا زیادہ ہونے کا کوئی وقت نہیں مگر حکومت نے تنقید سے بچنے کے لئے عوام کو مشکل میں ڈال دایا۔ دریں اثنا محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں شدید گرد آلود دھند کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تمام سرکاری سکول سموگ کی شدت کی وجہ سے روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جبکہ جمعہ کے روز 12.15 بجے چھٹی دی جائے گی۔ محکمہ سکول کی طرف سے جلد بازی میں احکامات جاری کرتے ہوئے ڈبل شفٹ کے حامل سکولوں میں نئے اوقات کار کو مکمل نظرانداز کردیا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain